لاہور چیمبر اور فیصل بینک کے اشتراک سے اسلامی بینکاری پر سیمینار

اسلامی بینکاری کا شعبہ روایتی بینکاری کے مقابلے میں ایک مضبوط متبادل کے طور پر ابھرا ہے‘ماہرین اسٹیٹ بینک نے اسلامی مالیاتی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے موثر قواعد و ضوابط متعارف کرائے

منگل 4 فروری 2025 18:09

لاہور چیمبر اور فیصل بینک کے اشتراک سے اسلامی بینکاری پر سیمینار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام اور فیصل بینک کے اشتراک سے اسلامی بینکاری پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد کاروباری برادری کو اسلامی بینکاری کے اصولوں اور فوائد سے آگاہ کرنا اور مالیاتی شعبے میں اس کے انقلابی اثرات پر روشنی ڈالنا تھا۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، صدر فیصل بینک یوسف حسین، نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار، جنرل منیجر فیصل بینک آغا مہدی رضا، ریجنل منیجر زوہیر امجد ڈار، عامر وحید چشتی سمیت دیگر ماہرین نے سیمینار سے خطاب کیا۔

ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سید سلمان علی، کرامت علی اعوان اور عامر علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور یہ روایتی بینکاری کے مقابلے میں ایک مضبوط متبادل کے طور پر ابھرا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس شعبے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جس میں اسلامی مالیاتی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے موثر قواعد و ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔

صدر فیصل بینک یوسف حسین نے کہا کہ فیصل بینک پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے اور اس وقت ملک بھر میں 850 برانچز کام کر رہی ہیں، جنہیں جلد ہی 900 تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے مکمل شریعت کے مطابق بینکاری کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ سودی لین دین کا خاتمہ اسلامی اصولوں کے مطابق ضروری ہے۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے اسلامی بینکاری کے فروغ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں چھ پاکستانی اور چھ غیر ملکی اسلامی بینک کام کر رہے ہیں۔ 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان بھر میں اسلامی بینکوں کی 5000 سے زائد برانچیں موجود ہیں، جن میں 1 کروڑ 67 لاکھ سے زائد اکائونٹس ہیں اور ان میں جمع شدہ رقوم 7,268 بلین روپے تک پہنچ چکی ہیں، جو کہ مجموعی بینک ڈیپازٹس کا 24فیصد بنتی ہیں۔ اسلامی فنانسنگ کی مالیت 3,504 بلین روپے تک پہنچ چکی ہے جو کہ مجموعی بینک فنانسنگ کا 29% ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود پر مبنی اقتصادی نظام کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ دسمبر 2027 تک مکمل طور پر سود سے پاک بینکاری نظام نافذ کرے جو بہت اچھا قدم ہے۔ میاں ابوذر شاد نے کہا کہ لاہور چیمبر بھی اس سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر آگاہی سیشنز منعقد کر رہا ہے تاکہ کاروباری برادری کو اسلامی بینکاری اور فنانسنگ کے اصولوں سے روشناس کرایا جا سکے، اور وہ بہتر مالی فیصلے کر سکیں۔

یہ سیمینار شرکاء کو روایتی اور اسلامی بینکاری کے فرق اور شریعت کے مطابق مالی حل کی اہمیت سے آگاہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت میں اسلامی بینکاری کے کردار کوبڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل شریعت کے مطابق بینکاری نظام کی طرف منتقلی نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے بلکہ معاشی استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

انہوں نے اسلامی بینکاری کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مستحکم اور بہترین مالیاتی نظام فراہم کرتا ہے۔ میاں انجم نثار نے کاروباری طبقے پر زور دیا کہ وہ اسلامی مالیاتی حل اپنائیں اور عوام میں اسلامی بینکاری کے فوائد کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے لاہور چیمبر اور فیصل بینک کے اشتراک کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات پاکستان کے مالیاتی نظام کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ترک صدر کے  دورہ پاکستان  سے دوطرفہ سیاسی، سفارتی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، افتخارعلی ملک

ترک صدر کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ سیاسی، سفارتی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، افتخارعلی ملک

مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 0.59 فیصد اضافہ

مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 0.59 فیصد اضافہ

بلوچستان وہیلز کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 6.08 فیصد کمی

بلوچستان وہیلز کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 6.08 فیصد کمی

معاشی نمو کے لیے ڈیجیٹل دستاویزات، کاروبار کی رجسٹریشن اور باضابطہ معیشت کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ..

معاشی نمو کے لیے ڈیجیٹل دستاویزات، کاروبار کی رجسٹریشن اور باضابطہ معیشت کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ..

1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہو گئی

1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہو گئی

کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 55.4 فیصد اضافہ ہوا، پاما

کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 55.4 فیصد اضافہ ہوا، پاما

ایس ای سی پی  بدھ کو InsureImpactکانفرنس پاکستان 2025 کی میزبانی کرے گا

ایس ای سی پی بدھ کو InsureImpactکانفرنس پاکستان 2025 کی میزبانی کرے گا

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر29 فیصد اضافہ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر29 فیصد اضافہ

نمائشیں صنعت و تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں‘ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد

نمائشیں صنعت و تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں‘ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد

نمائشیں صنعت و تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،  صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد

نمائشیں صنعت و تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد