بینک دولت پاکستان کاگرین فنانس کے فروغ کے سلسلہ میں عوام سے آرا ء طلب کرنے کیلئے ’’نیشنل گرین ٹیکسونومی‘‘ کا مسودہ جاری

منگل 4 فروری 2025 19:09

بینک دولت پاکستان کاگرین فنانس کے فروغ کے سلسلہ میں عوام سے آرا ء طلب کرنے کیلئے ’’نیشنل گرین ٹیکسونومی‘‘ کا مسودہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) بینک دولت پاکستان ماحول دوست مالیات (گرین فنانس) کے فروغ کے لئے جو کوششیں کر رہا ہے ان کوششوں کے سلسلے میں اس نے عوام سے آرا ء طلب کرنے کے لئے ’’نیشنل گرین ٹیکسونومی‘‘ کا مسودہ جاری کیا ہے۔ یہ مسودہ وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں عالمی بینک کا تکنیکی تعاون شامل ہے۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ’’نیشنل گرین ٹیکسونومی‘‘ میں ماحول دوست منصوبوں اور سرگرمیوں کی واضح تشریح موجود ہے جس کی مدد سے پالیسی سازوں، بینکوں اور مالی اداروں اور سرمایہ کاروں کو اپنے سرمائے کا بہاؤ موسمیاتی خطرات کم کرنے اور حسبِ ضرورت تبدیلی لانے والے شعبوں کی طرف کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ ٹیکسونومی ماحول دوست منصوبوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے مالی مارکیٹوں کا فہم بھی واضح کرے گی جس سے ماحول دوست سرمایہ کاری اور مالی مصنوعات میں شفافیت بڑھے گی اور موسمیات سے متعلق مالی خطرات میں کمی آئے گی اور مالی شعبہ اُن منصوبوں یا سرگرمیوں کو سرمایہ فراہم کرنے پر مائل ہوگا جن سے پاکستان کے ماحولیاتی اور موسمیاتی اہداف پورے ہوتے ہوں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ٹیکسونومی اس شعبے کے تمام متعلقہ فریقین کے مجموعی نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہو، اس کا مسودہ عوامی رائے دہی کے لیے اسٹیٹ بینک کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ عوام الناس 04 سے 18 فروری، 2025 ء(دو ہفتے) تک اپنی آرا سے آگاہ کرسکتے ہیں۔ مسودے کو عام فہم بنانے اور عوامی رہنمائی کے لیے اس کے ساتھ عمومی سوالات بھی دستیاب ہیں۔

عوامی آرا اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے لنک https://www.sbp.org.pk/greentaxonomy/PGT.asp پر دستیاب فارم کے ذریعے [email protected] پر ارسال کی جاسکتی ہیں۔سٹیٹ بینک تمام سٹیک ہولڈرز بشمول ماہرین ِ ماحولیات ، بینکوں اور عوام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ٹیکسونومی کے مسودے پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کریں تاکہ حتمی ٹیکسونومی کے بروقت اجرا کو یقینی بنایا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد سستا ہوگیا

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد سستا ہوگیا

ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران  کمی ریکارڈ

ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران کمی ریکارڈ

او جی ڈی سی ایل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تقریب 7 فروری کو منعقد ہوگی

او جی ڈی سی ایل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تقریب 7 فروری کو منعقد ہوگی

ایس آئی ایف سی معاونت ،غیر ملکی سرمایہ کاری اضافے سی1.329ارب ڈالر تک پہنچ گئی

ایس آئی ایف سی معاونت ،غیر ملکی سرمایہ کاری اضافے سی1.329ارب ڈالر تک پہنچ گئی

معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں  پنجاب کے 6بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،چوہدری شافع حسین

معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں پنجاب کے 6بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،چوہدری شافع حسین

دنیا کی معاشی ترقی کا راز نئے  بزنس آئیڈیاز میں مضمر ہے،صدر سرگودھا چیمبر

دنیا کی معاشی ترقی کا راز نئے بزنس آئیڈیاز میں مضمر ہے،صدر سرگودھا چیمبر

موجودہ حکومت کے ایک  سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں  75 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

موجودہ حکومت کے ایک سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 75 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

بینکوں کی جانب سے ڈیپازٹس کے مقابلے میں قرضوں کے اجرا کی شرح 49 فیصد ہو گئی

بینکوں کی جانب سے ڈیپازٹس کے مقابلے میں قرضوں کے اجرا کی شرح 49 فیصد ہو گئی

پاکستان بزنس فورم کاوزیر اعظم سے رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم کاوزیر اعظم سے رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ

برائلر گوشت کی قیمت میںمزید8روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میںمزید8روپے کلو کمی

شرح سود میں کمی، غیرملکی سرمایہ کاروں نے 149 ملین ڈالرنکال لئے

شرح سود میں کمی، غیرملکی سرمایہ کاروں نے 149 ملین ڈالرنکال لئے

وومن چیمبرخواتین کے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی پر خصوصی توجہ دے گا،شاہدہ آفتاب

وومن چیمبرخواتین کے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی پر خصوصی توجہ دے گا،شاہدہ آفتاب