رمضان المبارک میں ایل پی جی کی 2کروڑ کلو کمی کا خدشہ ، آئندہ دنوں میں قیمت 200روپے فی کلو تجاوزکر جائیگی

وزیر اعظم کو ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کاخط ، تحفظات سے آگاہ کر دیا

بدھ 27 مئی 2015 19:16

رمضان المبارک میں ایل پی جی کی 2کروڑ کلو کمی کا خدشہ ، آئندہ دنوں میں قیمت 200روپے فی کلو تجاوزکر جائیگی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) رمضان المبارک کے دوران ایل پی جی کی 2کروڑ کلو کمی کا خدشہ ، آئندہ دنوں میں قیمت 200روپے فی کلو تجاوزکر جائیگی، وزیر اعظم کو ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے خط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ۔ ایل پی جی کی یومیہ کھپت 2200 میٹرک ٹن ہے جبکہ پیداوار 1300ٹن تک محدود ہے ، 700ٹن کا شارٹ فال کو درآمدات کے ذریعے پورا نہ کیا تو رمضان المبارک کے مہینے میں20ہزار ٹن گیس کا شارٹ فال ہوگا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ انہوں نے رمضان المبارک کے مہینے میں ہونے والی ایل پی جی شارٹیج کے متعلق خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں واضح کر دیا کہ اگر بروقت کام نہ کیا گیا تو ایل پی جی کی فی کلو قیمت 200روپے سے بھی تجاوز کر جائے گی اور رمضان میں ایل پی جی صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

پورے پاکستان میں اس وقت 25لاکھ رجسٹرڈ رکشہ ہے اور ان 25لاکھ رکشہ ڈرائیوروں کا خاندان اس سے منسلق ہیں۔ پہاڑوں پررہنے والے لاکھوں بے بس لوگ رمضان میں مہنگی گیس خرید نے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایل پی جی کی لوکل پیداوار 1300میٹرک ٹن ہے جبکہ کھپت 2200ٹن ہے، روزانہ 700ٹن کا شارٹ فال ہے، ایمپورٹ نہ ہونے کہ برابر ہے۔ رمضان المبارک میں 2کروڑ کلو یعنی 20 ہزار ٹن کا شارٹ فال ہو گا۔

چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب ہمارے خط پر فوری نوٹس لیں اور وزارت پیٹرولیم فوری طور پر مارکیٹنگ کمپنیوں کو وزارت پیٹرولیم کی ایل پی جی پالیسی 2012کے تحت اپنے کوٹہ کی 50فیصد ایل پی جی کی ایمپورٹ کرنے کے احکامات جاری کرے انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ ایل پی جی کی ایمپورٹ پرجی ایس ٹی ختم کر دیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ