ایل این جی پالیسی میں تبدیلی سے توانائی بحران میں کمی اور اربوں ڈالر کی بچت ممکن ہے،میاں زاہد حسین

جمعرات 28 مئی 2015 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء ) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم (پی بی آئی ایف) و آل کراچی انڈسٹریل الائنس (اے کے آئی اے) کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ایل این جی پالیسی میں تبدیلی سے توانائی بحران میں کمی اور اربوں ڈالر کی بچت ممکن ہے۔اسکا سب سے بہتر مصرف ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ہے۔ سیال گیس کوسب سے سستے تیل فرنس آئل کے بجائے مہنگے ایندھن پٹرول کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے توسالانہ اربوں ڈالر کی بچت ہوگی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم اور افراط زر و آلودگی کم ہوگی۔

فرنس آئل 52 ہزار روپے ٹن یا 50روپے فی لیٹر ہے ہے جبکہ پٹرول 74.29 روپے فی لیٹر ہے اسلئے پٹرول کو فرنس آئل پر ترجیح دی جائے۔ میاں زاہد حسین نے ٹرانسپورٹروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایل این جی پالیسی میں جی آئی ڈی سی صفر اور سیلز ٹیکس پانچ فیصد رکھا مگر گیس کمپنیوں کے بڑھتے مطالبات کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

گیس کمپنیاں ایل این جی کی ٹرانسپورٹیشن ، ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ چارجز کے علاوہ 16 فیصد نقصانات(یو ایف جی) کا تقاضہ کر رہی ہیں جبکہ اوگرا کے مطابق نقصان10.63 فیصدجبکہ نجی شعبہ 4.5 فیصد نقصانات کی ادائیگی کو تیار ہے۔ اگر گیس کمپنیوں پانچ فیصد نقصانات پر آمادہ ہو جو بنگلہ دیش سے سوا چار فیصد زیادہ ہیں یا ایل این جی پالیسی میں تبدیلی کر کے جی آئی ڈی سی کی طرح سیلز ٹیکس بھی صفر کر دیا جائے تو ٹرانسپورٹ سیکٹر ایل این جی استعمال کرنے کے قابل ہو جائے گاجس سے پٹرول کی درامد میں اربوں لیٹر کی کمی آئے گی۔

اس وقت ڈیزل کی درامدی قیمت 24 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ پٹرول کی 18 ڈالر ہے۔ فرنس آئل 10 ڈالر فی ایم این بی ٹی یو ہے جبکہ ایل این جی بین الاقوامی منڈی میں 7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم میں دستیاب ہے جسکی امپورٹ پرائس فرنس آئل سے کم ہونی چائیے۔ ایل این جی کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگلے سال موسم گرما تک اسکی قیمتیں مزید گرنے کا امکان ہے جبکہ اس ایندھن کی قیمت میں اگلے دس سال تک خاطر خواہ اضافہ کا کوئی امکان نہیں کیونکہ پانچ سے سات سال میں عالمی ری گیسیفیکیشن استعداد میں 75 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے سبب پاکستان تین سال میں امپورٹ بل کی مد میں بارہ ارب ڈالر بچاسکتا ہے جبکہ ایل این جی عام ہو جائے تو بچت میں تیس فیصدتک اضافہ ممکن ہے۔ایشیاء اس وقت گیس کی سب سے بڑی منڈی ہے جہاں سالانہ 720 کھرب مکعب میٹر گیس استعمال ہو رہی ہے جو کچھ عرصہ میں بڑھ کر 1200کھرب مکعب میٹر ہو جائے گی جبکہ 2020تک پاکستان کی توانائی کی طلب 177 ملین ٹن تیل کے برابر ہونگی جسے پورا کرنے کیلئے مقامی وسائل کے ساتھ ایل این جی کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات