صنعتوں کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی سے صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا‘ پیاف

جمعرات 28 مئی 2015 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا انڈسٹریز کو مسلسل بجلی کی فراہمی مستقل بنیادوں پر کی جائے حکومت کے اس فیصلہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور حکومت کا پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور روڈ انڈسٹر یل ایسو سی ایشن (فرایا) کی طرف سے پیاف کے عہدیداران کو دےئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقبالیہ میں سابق صدر لاہور چیمبر اورپیاف کے بانی رکن میاں شفقت علی ، محمد علی میاں اور سابق چئیرمین پیاف شیخ محمد ارشد ،خالد پرویز، میاں نعمان کبیر، محمود غزنوی ، عدنان خالد بٹ، چوہدری شوکت اسلم، ظہیر بھٹہ، بیرسٹر مسعود، مرغوب شاکر اظہار، شاہد بیگ، عمران بٹ، ارشد بیگ، شہباز اسلم ،میاں آفتاب سمیت صنعتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور جو لوگ ٹیکس چوری کرتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل سیکٹرپرگیس ڈویلپمنٹ سرچارج لگانے سے انڈسٹری بحران کا شکار ہو جائے گی ۔ چئیر مین پیاف نے کہا کہ جی۔آئی۔ ڈی۔ سی کے لگنے سے پیداواری لاگت میں 31 فیصدتک اضافہ ہو جائیگااور پاکستان انٹر نیشنل مارکیٹ میں مقابلے کی دوڑسے باہر ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ انڈیا ، بنگلہ دیش اور سری لنکاکے مقابلہ میں پاکستان کا جی۔

آئی۔ ڈی۔ سی ریٹ پہلے ہی بہت زیادہ ہے لہذا ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کو لاگو نہ کیا جائے ا نہوں نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگیاں نہ ہونے سے برآمد کنندگان سخت مشکلات کا شکار ہیں ان کی فوری ادائیگی کی جائے تا کہ انڈسٹری جمود کا شکار نہ ہو اور انڈسٹری کا پہیہ بلا تعطل چلتا رہے۔اس مو قع پر میاں شفقت کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ آنیوالے بجٹ میں ٹیکس دینے والے تاجروں اور صنعت کاروں کو خصوصی مراعات دے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی