عالمی یومِ انسدادِ تمباکو کے موقع پر سگریٹوں کی غیر قانونی درامد،تجارت پر پابندی کا مطالبہ

ہفتہ 30 مئی 2015 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی امسال 31مئی 2015کو عالمی یوم برائے انسدادِ تمباکو نوشی یا ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منایا جارہا ہے۔اس موقع پر سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک مظاہرے میں حصہ لیا اور حکومت پر زور دیا کہ سگریٹ کی غیر قانونی درآمد، تجارت اور فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

مظاہرے کا اہتمام صارفین کے حقوق کی غیر سرکاری تنظیم دی نیٹ ورک فار کنزیومر پروٹیکشن نے کیا تھا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے دی نیٹ ورک کے ایگزیکٹو کوارڈی نیٹر ندیم اقبال نے حکومت کی طرف سے تمباکو کی صنعت کو سگریٹ کی ڈبیوں پر تصویری وارننگ میں 85فیصد اضافہ کرنے کی ڈیڈ لائن میں مزید دو ماہ کی توسیع دینے کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں تمباکو کے حوالے سے آگہی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ترقی یافتہ ممالک ایسی ڈبیاں متعارف کرارہے ہیں جن پر کسی سگریٹ کمپنی کے برانڈ یا نام یا تشہیر نہیں کی جارہی ہمارے ملک میں 85فیصد تصویر ی وارننگ کا فیصلہ التوا کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ وزارتِ صحت نے دو ماہ قبل فروری میں سگریٹ کی ڈبیوں پر موجود تصویری وارننگ کو 40فیصد سے بڑھا کر 85فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس فیصلے کا اطلاق 31مئی 2015یعنی آج سے ہونا تھا تاہم حکومت کے اعلان کے بعد تمباکو کی صنعت فی الفور اس فیصلے کو رکوانے اور اس میں التوا کے لیے سرگر م ہو گئی اور 28مئی 2015کو وزیرِ صحت سائرہ افضل تارڑ نے ایک پریس کانفرنس میں تسلیم کیا تھا کہ تصویری وارننگ میں دو ماہ کی مزید تاخیر کر دی گئی ہے ۔

سول سوسائٹی اور ٹوبیکو کنٹرول ایڈووکیٹس حکومت کے اس فیصلے سے مایوسی کا شکار ہیں ۔ ندیم اقبال نے حکومت کی طرف سے حالیہ ٹوبیکو سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ایک طرف حکومت خود تسلیم کر رہی ہے کہ 77.5فیصد تمباکو نوش سگریٹ کی ڈبی خریدتے وقت تصویری وارننگ کا نوٹس لیتے ہیں اور ان میں سے 30فیصد تصویری وارننگ دیکھنے کے بعد تمباکو نوشی ترک کرنے کا سوچتے ہیں اور دوسری طرف موثر تصویری وارننگ متعارف کرانے میں تاخیر کی جارہی ہے۔ یہ ایک المیہ ہے کہ عوام کی صحت سے متعلق اہم فیصلے تمباکو صنعت کے اثرورسوخ کے باعث التوا میں رکھے جا رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ