اوگرا نے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری

آر ایل این کی قیمت میں 4 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ

بدھ 12 مارچ 2025 21:13

اوگرا نے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارتی نے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی۔ اتھارٹی کی جانب سے ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔اوگرا نے مارچ کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا، سوئی سدرن اور سوئی نادرن کیلئے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی گئی۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن کیلئے آرایل این کی قیمت میں4سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا، مارچ میں سوئی نادرن کیلئے آر ایل این جی کی قمیت 12ڈالر 94سینٹ مقرر کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 5سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا، مارچ میں سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12ڈالر 72سینٹ مقرر کردیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu