75 کروڑنقد‘ 13 پلاٹ ، ہزاروں کنال اراضی،یہ کسی جاگیردار نہیں سی ڈی اے کے معمولی ملازم کے اثاثے ہیں

ایف آئی اے اینٹی کرپشن برانچ نے ڈپٹی ڈی جی لینڈ سے خالد کھوکھر،بیوی حنا خالد کھوکھر اور بھانجے عمران کھوکھر کے نام پر اسلام آباد کی پراپرٹی کا ریکارڈ طلب کرلیا معمولی ملازم کے سوا ارب کے اثاثے سامنے آنے کے بعد سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و اسٹیٹ کے دیگر اہلکاروں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جائے گی،ذرائع ایف آئی اے

منگل 2 جون 2015 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) بیوی کے بینک اکاؤنٹ میں 75 کروڑ روپے کیش‘ کروڑوں روپے کی مالیت کے 13 پلاٹ اور سرائے خربوزہ میں ہزاروں کنال اراضی‘ یہ تمام اثاثے کسی جاگیردار کے نہیں سی ڈی اے کے 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد کھوکھر کے ہیں۔ ایف آئی اے کی اینٹی کرپشن برانچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈی جی لینڈ و سٹیٹ حمزہ شفقات کو جاری ہونے والے لیٹر نمبر DD/ACC/RE-46/2015/974 کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن میں 17 سکیل کے ملازم محمد خالد کھوکھر ان کی بیوی حنا خالد کھوکھر اور ان کے بھانجے عمران کھوکھر جو سی ڈی اے میں ہی اسسٹنٹ اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر ہیں کے نام پر اسلام آباد کی پراپرٹی کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق پلاٹ نمبر 797 سٹریٹ نمبر 19 سیکٹر I-12/4‘ پلاٹ نمبر 798 سٹریٹ نمبر 19 سیکٹر I-12/4‘ خسرہ نمبر 396 موضع چوہان G-12/1 ‘ موضع سرائے خربوزہ سیکٹر C-15 اور C-16‘ پلاٹ نمبر 247 سیکٹر C-15‘ کھیوٹ نمبر 423 کھدونی نمبر 792 اور 1030 خسرہ نمبر 74 سرائے خربوزہ‘ پلاٹ نمبر 12 سیکٹر C-15 پلاٹ نمبر 1767 سیکٹر C-15 کھیوٹ نمبر 324 کھدونی 559 اور 561 خسرہ نمبر 1426 سرائے خربوزہ‘ پلاٹ نمبر 1770 سیکٹر C-15 پلاٹ نمبر 1516 سیکٹر C-15 پلاٹ نمبر 1677 سیکٹر C-15 پلاٹ نمبر 2352 سیکٹر C-16 مین مارگلہ روڈ‘ پلاٹ نمبر 19 سیکٹر C-15 مین مارگلہ روڈ پلاٹ نمبر 15 سیکٹر C-15 مین مارگلہ روڈ اور پلاٹ نمبر 48 سیکٹر I-11/1 کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ پراپرٹی مبینہ طور پر خالد کھوکھر اس کی بیوی حنا کھوکھر اور ان کے بھانجے عمران کھوکھر کے نام ہے۔ ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد کھوکھر کی بیوی حنا کھوکھر کے بینک اکاؤنٹ سے بھی مبینہ طور پر 75 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں خیال رہے کہ خالد کھوکھر سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں اور 50 ہزار روپے کے لگ بھگ تنخواہ لیتے ہیں جبکہ ان کے بھانجے عمران کھوکھر بھی سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و بحالیات مین اسسٹنٹ سٹیٹ مینجمنٹ آفیسر ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ50 ہزار روپے کے ملازم کے سوا ارب کے اثاثہ جات سامنے آنے کے بعد سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و اسٹیٹ کے دیگر افسران و اہلکاروں کے اثاثہ جات کی بھی چھان بین کی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین