کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں46ارب90کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس177.12پوائنٹس اضافے سے 34085.74پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 4 جون 2015 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 34000کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی ۔ سرمایہ کاری مالیت میں46ارب90کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.05فیصدزائد جبکہ58.35فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 34156پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس177.12پوائنٹس اضافے سے 34085.74پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر377کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے220کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ135کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیتمیں46ارب90کروڑ19لاکھ1ہزار327روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر73کھرب44ارب19کروڑ78لاکھ6ہزار737روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں36کروڑ22لاکھ10ہزار 240شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں5کروڑ79لاکھ69ہزار690 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت429.00روپے اضافے سے9980.00روپے اوریونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت381.63روپے اضافے سے8023.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی شیزان انٹرنیشنل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت30.91روپے کمی سے909.09جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت20.00روپے کمی ے8980.00روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو سدرن الیکٹرک کی سرگرمیاں3کروڑ83لاکھ14ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت93پیسے اضافے سے3.99روپے جبکہ جاپان پاور کی سرگرمیاں3کروڑ59لاکھ19ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت80پیسے اضافے سے6.08روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس63.19پوائنٹس اضافے سے 21637.34پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس249.71پوائنٹس اضافے سے 56006.82جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس167.07پوائنٹس اضافے سے 23806.91پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات