پیف اور پلان انٹر نیشنل کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

جمعہ 5 جون 2015 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مفت اور معیاری تعلیم کا بہترین ماڈل ہے جس نے مفید تعلیمی اصلاحات کے ذریعے بے وسیلہ طبقات کو سماجی و معاشی استقامت بخشی ہے ، پیف نے تعلیم کے ذریعے معاشرے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈال دیا ہے،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی ماڈل پر ملکی و بین الاقوامی اعتماد اس بات کا بین ثبوت ہے،پرفارمنس مینجمنٹ کے حوالے سے پیف نے چیک اینڈ بیلنس پر مبنی خصوصی سٹینڈرڈز ترتیب دئیے ہیں جن سے شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔

یہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے پلان انٹر نیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر عمران یوسف کی قیادت میں پانچ رکنی وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نیو سکول پروگرام،اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ اور کانٹیونیس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کی ڈائریکٹرز بھی موجود تھیں۔پلان انٹر نیشنل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر انیلہ سلمان نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن تعلیم کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے نجی سکولوں کا مجموعی معیار بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

دوسری جانب جسمانی سزا کے مکمل انسداد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انضمامی تعلیم کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیف کی تعلیمی اصلاحات سے غربت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ وویمن ایمپاورمنٹ اور گرلز ایجوکیشن کے فروغ میں خصوصی مدد ملی ہے۔اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ پیف نے جنوبی پنجاب کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں نمایاں کردارادا کیا ہے۔

اس طرح ضرورت مند بچوں کو گھروں کے نزدیک مفت اورمعیاری تعلیم ملی جبکہ والدین کو بھی ترغیب ملی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پیف کے پارٹنر سکولوں میں بھیجیں۔انہوں نے کہاکہ پیف ابتدائی بچپن کی تعلیم اورگرلز ایجوکیشن کے فروغ کے ساتھ ساتھ ڈراپ آؤٹ کے خاتمے کے لئے بھی کوشاں ہے۔اس مقصد کے لئے مختلف مفید تعلیمی اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں جن سے پارٹنر سکولوں میں چائلڈ فرینڈلی تعلیمی ماحول پروان چڑھا ہے ۔

پیف نے جنوبی پنجاب میں فروغ تعلیم کے عمل میں سول سوسائٹی آرگنازئزیشن کوبھی شامل کیاہے۔اس موقع پر شرکاء نے جنوبی پنجاب کے دریائی علاقوں میں ضرورت مند گھرانوں کے بچوں کے لئے بوٹ سکول کھولنے کی تجویز کو خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ ان موبائل سکولوں سے پیف مزید بچوں کو ان کے گھروں کے نزدیک تعلیم مہیا کر سکے گی۔اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پلان انٹر نیشنل کے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پلان انٹر نیشنل کے نمائندوں نے پیف کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور ابتدائے بچپن کی تعلیم کے منصوبے کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ