محکمہ لوکل ٹیکس نے شہر کو سائن بورڈ اور دیو وہیکل سائن کے جنگل میں تبدیل کردیا

جمعہ 5 جون 2015 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ لوکل ٹیکس نے شہر کو سائن بورڈ اور دیو وہیکل سائن کے جنگل میں تبدیل کردیا ہے شہر میں تیز ہواؤں اور طوفان کی پیشگوئی کی با وجود محکمہ لوکل ٹیکس نے شہر میں بھر میں سائن بورڈ کے حوالے سے سیفٹی اقدامات ممکن نہیں بنایا گزشتہ روز چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں سائن بورڈ گرنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں اس کے باوجود کوئی ٹھوس اقدامات محکمے کی جانب سے نہیں کئے گئے بلدیہ عظمیٰ کی ریکوری کے حوالے سے اہم ڈیپارٹمنٹ محکمہ لوکل ٹیکس میں کرپٹ افسران نے محکمے کو کنگال بنا دیا اور ریکوری اہداف کی ناکامی کی وجہ سے کے ایم سی میں مالی بحران پیدا ہوگیا ہے افسران آفس نہیں آتے اور شہر کے ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر بیٹھ کر اپنے معاملات نمٹا رہے ہیں اور شہر میں غیر قانونی طور پر سائن بورڈ نصب کرنے کے پرمشن رشوت کے عوض جاری کرنے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شاہراہ فیصل ،کلفٹن اور ڈیفنس سمیت شہر کی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں ،فلائی اوور پر سائن بورڈ اور پائلوں کے انبار لگ چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل کے ساتھ عوام کو آمد و رفت میں بھی مشکلات اٹھا نا پڑتا ہے محکمہ لوکل ٹیکس سے رابطہ کرنے پرکوئی تفصیل بتا نے کو تیار نہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی تمام معاملات سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ لوکل ٹیکس کا آفس جو کہ سوک سینٹر کے 10ویں فلور پر قائم ہے وہاں اُلو بول رہا ہے کوئی افسر دفتر میں نہیں بیٹھتا محکمہ لوکل ٹیکس کے سنیئر افسر نور محمد بلوچ بھی آفس نہیں آتے اور کسی دوسرے دفتر میں بیٹھ کر وہیں سے کام چلارہے ہیں محکمہ لوکل ٹیکس میں لوٹ مار اور کرپشن پر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام نے آنکھیں بند کرلیں ہیں شہر میں طوفان اور شدید بارش سائن بورڈ کے جنگل میں عوامی زندگی کے لئے موت کا پروانہ ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری کے ایم سی اور سندھ حکومت ہوگی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی