کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں33ارب8کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس138.62پوائنٹس اضافے سے 34151.11پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 8 جون 2015 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 34100کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں33ارب8کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت34.86فیصدزائد جبکہ58.91فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دباؤ اور ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33136پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ماہرین اسٹاک کے مطابق وفاقی بجٹ 2015-16میں تعمیراتی اور تونائی کے سیکٹر کو دی گئی خصوصی مراعات کے باعث ان شعبوں میں بڑے پیمانے پر حصص کی خریداری کی گئی جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کے اثرات دیکھے گئے ۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس138.62پوائنٹس اضافے سے 34151.11پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے228کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ139کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں33ارب8کروڑ30لاکھ64ہزار843روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر73کھرب59ارب36کروڑ91لاکھ23ہزار245روپے ہوگئی ۔

پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں44کروڑ99لاکھ77ہزار 580شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں11کروڑ63لاکھ20ہزار700 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت125.00روپے اضافے سے8925.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت43.99روپے اضافے سے943.99روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت419.50روپے کمی سے7970.50جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سے10000.00روپے ہوگئی ۔

پیرکو فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ88لاکھ97ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.72روپے اضافے سے36.21روپے جبکہ کے الیکٹرک کی سرگرمیاں2کروڑ58لاکھ85ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت9پیسے کمی سے8.02روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس0.3پوائنٹس اضافے سے 21563.03پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس1373.56پوائنٹس اضافے سے 57392.22جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس109.27پوائنٹس اضافے سے 23858.02پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب