مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی الائنس کا طلبا ء کیلئے مفت آفس 365 منصوبے کا اعلان

پیر 8 جون 2015 21:45

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) مائیکروسافٹ پاکستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اپنے تعلیمی الائنس معاہدے کے تحت ’’ لانچ آف سٹوڈنٹس ایڈوانٹیج پروگرام ‘‘ کے موقع پر پاکستان میں اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ رجسٹرڈ طلباء کیلئے Office 365 سروسز کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ایچ ای سی اور مائیکروسافٹ کے درمیان تعلیمی الائنس کا معاہدہ ایک قابل ذکر انیشی ایٹیو رہا ہے گزشتہ پانچ سالوں سے پورے پاکستان میں یونیورسٹیوں کے طلباء، اساتذہ اور عملے کو شاندار اقدار اور فوائد فراہم کررہا ہے ۔

اس اتحاد کا مقصد ایسے پروگرام پیش کرنا ہے جو تربیت یافتہ مائیکروسافٹ سٹاف اورکمیونٹی کی جانب سے دیئے جانیوالے جدید مائیکروسافٹ سافٹ ویئرمصنوعات ، تربیت اور ورکشاپس ،عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقعوں، نصاب کی ترتیب کیلئے مواد، عملے کی تکنیکی تربیت، فیکلٹی سے رابطوں اوردیگر عالمگیر مائیکروسافٹ پروگرام اورتدریسی مواد کی ترقی تک رسائی فراہم کرسکیں ۔

(جاری ہے)

اس شراکت داری کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور مائیکروسافٹ ، پاکستان کے تعلیمی نظام کیلئے 'آفس 365 کی سروسز متعارف کرانے کیلئے Techaccess پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے ۔آفس 365 طالب علموں کو5 پرسنل کمپیوٹرز یا Mac's اور 5ونڈوزٹیبلٹس بشمول موبائل ڈیوائس پر مائیکروسافٹ آفس کی جدید اورجینیئن مصنوعات نصب کرنے کے قابل بنائے گا۔

سروسز میں 1TB کی OneDrive سٹوریج بھی شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ انھیں سکائپ فاربزنس ، ایکسچینج، Yammer اور شیئرپوائنٹ کے جدید ترین سوشل نیٹ ورکنگ کی خدمات تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔ مائیکروسافٹ پاکستان کے کنٹری منیجرندیم ملک نے پروگرام کے اعلان کے موقع پرکہا کہ ہماری مسلسل کوششیں بالآخرکامیابی سے ہمکنارہوئی ہیں اوراب آفس 365 کی سروسز پاکستان کے اندر تعلیمی اداروں میں داخل طالب علموں کو مفت دستیاب ہوں گی ۔

اس اقدام کا مقصد 156 پاکستانی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو آفس 365 سلوشنز فراہم کرنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ بہت جلد ،کسی بھی ایچ ای سی سے منظور شدہ تعلیمی ادارے میں کام کرنیوالا ہر فیکلٹی ممبر تازہ ترین آفس 365 کی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔کنٹری انٹرپرائز اینڈ پارٹنرگروپ کے ڈائریکٹر مائیکروسافٹ پاکستان عابدزیدی کا کہنا تھا کہ طلباء اور اساتذہ کسی بھی صورتحال میں نئے اور دلچسپ طریقے سے کام کی تکمیل کے لئے باہم ملکر محفوظ کام کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔

آفس 365 انھیں آفس ایپلی کیشنز کی آن لائن ورژن میں کام کرنے کیلئے ہرطرح کی لچک فراہم کرے گا جس پر ہم سب انحصار کرتے آئے ہیں۔ ایچ ای سی میں آئی ٹی کے ڈائریکٹرجنرل انورامجد کا کہنا ہے کہ ملک کے تعلیمی کمیونٹی کو سازگار ماحول کی فراہمی ایچ ای سی کی شروع دن سے ہی اولین ترجیح رہی ہے اور ایچ ای سی میں ہمارا مقصد معیاری تعلیم کیلئے ایک حوصلہ افزا ماحول فراہم کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھ کربہت خوش ہیں کہ ایچ ای سی اور مائیکروسافٹ کے درمیان تعلیمی الائنس کا معاہدہ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی تک رسائی کی فراہمی ، مہارتوں کی ترقی اور تربیت میں تعاون ، تعلیم کو بہتر بنانے اور نوجوان لوگوں کو اوزار دے کر بااختیار بنا رہا ہے۔تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، انٹرپرائز ٹیکنالوجی اسٹریٹجسٹ مائیکروسافٹ پاکستان جبران جمشید اور Tachaccess پاکستان کے نائب صدرملک عمران کے علاوہ متعدد قابل ذکر شخصیات بھی موجود تھیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی