بینک دولت پاکستان نے قرضہ پراپرٹی تبدیل کرنے کے لئے ضوابط جاری کر دیئے

بینک دولت پاکستان نے قرضہ پراپرٹی تبدیل کرنے کے لئے ضوابط جاری کر دیئے

جمعہ 1 جنوری 2016 21:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) اسٹیٹ بینک بینکاری ضوابط اور طریقوں میں پائیداری کو یقینی بنانے اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے سرگرمی کے ساتھ نمٹنے کے لیے بینکوں/ڈی ایف آئیز کو باقاعدگی سے ہدایات جاری کرتا رہتا ہے، اس وقت قرضہ پراپرٹی تبدل کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر، قرضہ پراپرٹی تبدیل پر ضوابط کے ایک الگ مجموعے کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ بینکاری صنعت کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑھتے ہوئے ایکسپوژر کی بہتر انداز میں نگرانی کی جا سکے، قرضہ پراپرٹی تبدیل ( ڈی پی ایس) کے لئے ضوابط کے ذریعے۔

ان ضوابط کا مقصد ڈی پی ایس لین دین کے لئے کم از کم معیارات کا تعین کرنا اور غیر فعال قرضوں کے تصفیے کے خطرات کو کم سے کم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی ایس ضوابط ان کے اجرا کی تاریخ سے نافذالعمل ہوں گے اور جن کا لین دین پروسیس میں ہے، انہیں بھی ان ضوابط کے مطابق نمٹایا جائے گا، جہاں یہ قابل اطلاق ہوں گے، جن بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں کے پاس ان ضوابط کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کا مناسب سسٹم اور طریقہ کار موجود نہیں ہے انہیں تین ماہ کی مہلت دی جا رہی ہے جو اِن ہدایات کے اجرا کی تاریخ سے شروع ہو گی کہ وہ مطلوبہ سسٹم اور طریقہ کار کو ڈھال لیں اور /یا تیار کر لیں، جو بینک / ترقیاتی مالی ادارے مجوزہ حدود کے اندر ہیں وہ ان کی پابندی کریں گے اور جن کا ایکسپوژر ان حدود سے زائد ہے وہ تین ماہ کے اندر ایک تفصیلی منصوبے کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رابطہ کریں گے، منصوبے میں یہ بیان کیا گیا ہوگا کہ ایکسپوژر کے بینچ مارکس کی تعمیل زیادہ سے زیادہ دو سال کی مدت میں کر لی جائے گی۔

قرضہ پراپرٹی تبدیل ( ڈی پی ایس) ضوابط مالی اداروں (ریکوری آف فنانسز) آرڈیننس 2001 سمیت تمام قابلِ اطلاق قوانین کے علاوہ ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی