تاجروں کیلئے رضا کارانہ ٹیکس سکیم کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ٹیکس سے ریونیو میں بہتری آئے گی ، عاطف اکرام شیخ

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ ، سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے تاجروں کیلئے رضا کارانہ ٹیکس سکیم کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے ملک میں ٹیکس کی بنیاد کو وسعت ملے گی اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ ٹیکس نظام کافی پیچیدہ ہے جس وجہ سے بہت سے لوگ ٹیکس کے دائرے میں آنے سے کتراتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کے لین دین پر 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے سے تاجر برادری اور حکومت کے درمیان کافی کشیدگی پیدا ہوگئی تھی کیونکہ تاجر اس ٹیکس کے نفاذ سے خوش نہیں تھے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ رضا کارانہ ٹیکس سکیم کے نفاذ سے وہ کشیدگی ختم ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ چند دوسرے ممالک نے بھی ایسی سکیموں کا اجراء کرکے ٹیکس ریونیو کو بہتر کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جبکہ ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح مطلوبہ معیار سے کافی کم ہے یہ ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ اس سے بہت سے نئے لوگ ٹیکس کے دائرے میں آئینگے جس سے ٹیکس کی بنیاد کو وسعت ملے گی انہوں نے کہا کہ یہ سکیم اس لحاظ سے بھی اچھی ہے کیونکہ یہ منی لانڈرنگ اور حوالہ کے ذریعے پیسے بھیجنے کے رحجانات کی بھی حوصلہ شکنی کرے گی

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز