کاشتکار گل گلائل کی کاشت ماہ دسمبر میں مکمل کرلیں زرعی ماہرین

گلائل کی کاشت کیلئے زرخیز اور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کیا جائے ہدایت

اتوار 3 جنوری 2016 15:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء)جامعہ زرعیہ کے ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ گل گلائل کی کاشت ماہ دسمبر میں مکمل کرلیں۔ گلائل کی کاشت کیلئے زرخیز اور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کیا جائے۔ کاشت سے پہلے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں۔ زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھنے کیلئے این پی کے کیمیائی کھاد بحساب دو پاؤنڈ فی 100 مربع فٹ کے حساب سے ڈالی جائے ماہرین نے بتایا کہ کاشت کے وقت کھاد کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کھاد گھٹیوں کے ساتھ نہ لگے ورنہ یہ گل سڑ جائیں گی۔

گلائل کی کاشت بذریعہ بیج اور گھٹیہ دونوں طریقوں سے کی جاسکتی ہیں جبکہ بذریعہ بیج کاشت کی جانے والی فصل کافی دیر کے بعد پھول دیتی ہے لہذا جلدی پھول حاصل کرنے کیلئے عام طور پر اس کی کاشت گھٹیوں سے کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھٹیاں نہ زیادہ بڑی ہونی چاہئے نہ زیادہ چھوٹی بلکہ ان کی موٹائی 3/4 سے 1/4 1-زیادہ موزوں رہتی ہے۔ گھٹیوں کی قطاروں میں بوائی قطار سے قطار 3-2 فٹ اور گھٹی سے گھٹی کا فاصلہ 4 انچ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گھٹیاں سائز کے مطابق 3 سے 4 انچ کی گہرائی تک بوائیں۔ گھٹیاں کاشت کرنے سے قبل ان کو پھپھوندکش زہر لگائی جائے اور کاشت کے بعد فورا پانی لگا دیا جائے۔پانی کو کھیت میں کھڑا نہ ہونے دیا جائے ورنہ گھٹیاں گل سڑ جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ جب پودے اگ آئیں تو جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے ہلکی گوڈی کریں اور جب پودے 8 انچ کے ہوجائیں تو ان کے ساتھ مٹی چڑھا دی جائے۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ سردی اور کورے والے علاقوں میں خیال رکھیں کہ کورا پڑنے سے پہلے پودے اگ آئیں تاکہ ان کے اندرکورا برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی