کراچی ،سرمایہ داروں کو ٹیکس میں چھوٹ اور تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں مسلسل اضافہ ناانصافی ہے،لیا قت ساہی

منگل 5 جنوری 2016 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) ڈیمو کریٹک ورکرز فیڈریشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیا قت علی ساہی نے وفاقی حکومت کی طرف سے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے سرمایہ داروں کیلئے ایمنسٹی ٹیکس اسکیم کا اجراء کرکے ایک مخصوص طبقے کی دولت کو قانونی تحفظ فراہم کیا ہے جبکہ ستسٹھ سالوں سے ریاست تنخواہ دار طبقے سے بھاری ٹیکس جبری بنیادوں پر وصول کرکے ایک مخصوص طبقے کو اس ٹیکس پر عیائشی کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی چونکہ ریاست کے کسی فورم پر کوئی ترجمانی نہیں ہے جس کی بنیاد پر سرمایہ دار طبقہ پارلیمنٹ اور سیاسی پارٹیوں میں مکمل طور پر قابضہ ہو چکا ہے ۔ اس وقت جو ٹیکس ادا کیا جا رہا ہے اس میں اکثریت تنخواہ دار طبقے کی ہے لیکن ان کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر ٹیکس کو بڑھا یا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت بڑے بڑے سیاست دانوں ، جاگیر داروں اور سرمایہ داروں سے عام ملازم ٹیکس کی ادائیگی زیادہ کر رہا ہے ۔

وزیر اعظم نے الیکشن سے قبل اس بات کا اظہار میڈیا میں ایک انٹرویو میں کیا تھا کہ اگر مجھے عوام نے دوبارہ حکومت کرنے کو موقع دیا تو میں تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس کی کٹوتی دس فیصد اور کارباروی حضرات کی پندرہ فیصد تک لاوٴں گا تاکہ ملک میں ٹیکس ادائیگی کرنے والوں کی تناسب کو بڑھا یا جائے ہمیں افسوس ہے کہ انہوں نے سرمایہ داروں کو کالا دھن سفید کرنے کیلئے تو این آر او جاری کر دیا ہے لیکن تنخواہ دار طبقہ جو مسلسل ٹیکس کی چکی میں پس رہا ہے اس کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا ہم اس دوہرے معیار کی بھر مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے وعدے کے مطابق تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس کی کٹوتی کی شرح کوکم سے کم دس فیصد کرکے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ہم یقینا خواہشمند ہیں کہ ملک میں جب تک ٹیکس کے نظام کو شفاف اور بہتر کرکے تمام لوگوں کو ٹیکس کے نظام میں لایا جائے تاکہ اس ٹیکس ریکوری سے عوام کے محروم طبقوں کے بنیادی حقوق فراہم کرکے ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ ہو سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی