پاکستان تجارتی و سرمایہ کاری کے لیے انتہائی محفوظ جگہ ہے‘پیٹرک براؤن

کینڈا پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے‘ لاہور چیمبر میں گفتگو

منگل 5 جنوری 2016 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان تجارتی و سرمایہ کاری کے لیے انتہائی محفوظ جگہ ہے، کینڈا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر اور اونٹریو کینڈا کی قانون ساز اسمبلی کے وفد کے سربراہ پیٹرک براؤن نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد اور نائب صدر ناصر سعید سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔

سینیٹر سلمی عطاء اﷲ جان، صدر پاکستان کینڈا بزنس کونسل سمیر ڈوسل، قائم مقام ہائی کمشنر اینڈریو ٹرنر اور صدر آل پاکستان بزنس فورم ابراہیم قریشی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ پیٹرک براؤن نے کہا کہ پاکستان میں کینڈا کے تاجروں کے لیے بہت زیادہ پوٹینشل ہے، دونوں ممالک کے تاجروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے باہمی روابط مضبوط کرنے اور تجربات کا تبادلہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ دوطرفہ تجارت اور مشترکہ منصوبہ سازی کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے متعلق اپنے بہترین تجربہ سے کینڈا کے اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کریں اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم بہت کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ کینڈا کے وفد کا دورہ پاکستان بہت اہم ہے جو تجارتی و معاشی مواقعوں کو بھرپور طریقے سے اْجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پراسیسڈ فوڈ سمیت دیگر بہت سی اشیاء کینڈا کو برآمد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جس سے کینڈا کو فائدہ اھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام تیزی سے جاری ہے ، اس منصوبے پر چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے ، تکمیل کے بعد نہ صرف مقامی بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے بھی وسیع مواقع پیدا ہونگے۔

انہوں نے کینڈین کمپنیوں کو پاکستان کے توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم باہمی دوستانہ تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا، اسے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے نجی شعبہ کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ناصر سعید نے کہا کہ اونٹریو معاشی حوالے سے کینڈا کا بہت مستحکم صوبہ ہے جہاں مینوفیکچرنگ اور زراعت کے چعبوں نے بہت ترقی کی ہے، ان شعبوں میں دونو ں ممالک کے تاجر مشترکہ منصوبہ سازی کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد