والڈ سٹی اتھارٹی نے کوتوالی چوک سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا
جمعہ 8 جنوری 2016 16:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور میں آپریشن کر کے کوتوالی چوک سے تجاوزات کا خاتمہ اور6غیر قانونی تعمیرات سربمہر کر دیں۔اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی نے بتایا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اتھارٹی نے کارروائی تیز کر دی ہے اور اب روزانہ کی بنیادوں پر اندرون لاہور سے تجاوزات کا صفایا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سنجیدہ ایکشن لئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوتوالی چوک تاریخی اہمیت کا حامل ہے جہاں تجاوزات کی بھرمار نے اس کی خوبصورتی خراب کر رکھی تھی۔عام لوگوں کو تجاوزات کے باعث شدید مشکلات درپیش تھیں جبکہ ٹریفک جام معمول بن گیا تھا۔ اتھارٹی کے ڈاریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب اور ان کی ٹیم نے گزشتہ صبح تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور یہ علاقہ کلیئر کر دیا۔(جاری ہے)
جبکہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب نے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بتایا کہ اندرون دہلی دروازے اور کشمیری دروازے میں دو عمارتوں کو تین منزلیں تعمیر کرنے پر نوٹس دے کر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔
جبکہ کشمیری دروازے میں تین پراپرٹیوں کے تہہ خانے ختم کر کے ان کو سیل کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں پراپرٹی نمبر F-2116کو تین منزلیں اور دو تہہ خانے بنانے کی وجہ سے نہ صرف سیل کیا گیا ہے بلکہ 9مقدمے بھی درج کروائے گئے ہیں۔ نجم الثاقب کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن اب نہیں رکے گا۔ کوتوالی چوک کو اس کی پرانی شکل میں بحال کر دیا گیاہے۔Browse Latest Business News in Urdu
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال
وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر
ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن
وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس
PSX Live Index
Updated: 04:14:02pm | 25-04-2024
Status: PostClose | Volume: 798,427,986 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary