پاکستان پوسٹ تیزی سے الیکٹرانک سروسز کی جانب گامزن ہے،وفاقی سیکرٹری مواصلات

جمعہ 8 جنوری 2016 17:02

اسلام آباد ۔ 08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) وفاقی سیکرٹری مواصلات شاہداشرف تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ تیزی سے الیکٹرانک سروسز کی جانب گامزن ہے۔ یو ایم ایس ، کیش آن ڈلیوری سروس کا اجراء پاکستان پوسٹ کا ایک بڑا اقدام ہے جس سے نجی کوریئر سروسز کا مقابلہ کیا جا سکے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو جی ایٹ مرکز پوسٹ آفس میں یو ایم ایس کیش آن ڈلیوری سروس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل فقیر سید شہریارالدین نے ای ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پوسٹل سروسز اور اسکی مصنوعات کو منتقل کرنے کے بھر پور عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیش آن ڈلیوری ایک بیش قدر سروس ہے جو آن لائن خریدوفروخت میں شریک الیکٹرانک سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ ویب سائٹس فراہم کرتی آ رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر گزرے دن کے ساتھ آن لائن شاپنگ کا نظریہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ اس بدلتے اور بڑھتے ہوئے رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان پوسٹ نے اپنے صارفین اور بالخصوص چھوٹے تاجروں کی سہولت کیلئے یو ایم ایس کیش آن ڈلیوری سروس کا اجراء کیا ہے۔ جس کے ذریعے آن لائن کاروبار کی توجہ پاکستان پوسٹ کی جانب مبذول ہوگی۔ فقیر سید شہریارالدین نے کہاکہ پوسٹل تغیر کے صارفین کا اعتماد حاصل کرنے اور مارکیٹ شیئر کے حصول کیلئے یو ایم ایس -کیش آن ڈلیوری سروس کا اجراء کیا گیا ہے جس کے ملک کے طول و ارض پر پھیلے پاکستان پوسٹ کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے جمعہ 8 جنوری 2016ء سے اس سروس کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے ۔

اس موقع پر اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی پوسٹ نے کہاکہ قیام پاکستان سے پاکستان پوسٹ ویلیو پے ایبل سروس کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا آ رہا ہے لیکن یو ایم ایس -کیش آف ڈلیوری سے ویلیو پے ایبل سروس کو اس جدید الیکٹرانک سروس پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جس سے دوسرے روز صارفین کو اشیاء کی ترسیل ہوگی اور فوری منی آرڈر کے ذریعے بھجوانے والے کو اپنی رقوم کی واپسی بھی میسر آئے گی جسے ترسیل کنندہ اور موصول کنندہ کو بذریعہ ایس ایم ایس ٹریکنگ سہولت بھی میسر آئے گی اور اس کے لئے چارجز یو ایم ایس والے لے جائیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ