ایف پی سی سی آئی کو مالی طور پر اتنا مستحکم کردیا ہے کہ آنیوالی قیادت کو کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں گی، عبد الرحیم جانو

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور سابق انچارج اکاؤنٹ ، فیئر اینڈ ایگزیبیشن اور ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ / ا چیومینٹ ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ عبد الرحیم جانو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سال جب UBG کی قیادت نے فیڈریشن کی باگ دوڑ سنبھالی تو خزانہ مکمل طور پر خالی تھا یہاں تک کہ FPCCI کے ملازمین کے اسٹاف پراوڈنٹ فنڈ سے بھی 40 لاکھ روپے نکال لئے گئے تھے ۔

سابق صدر FPCCI میاں ادریس اور سابق سینیئر نائب صدر عبد الرحیم جانو نے فیڈریشن میں بے شمار اصلاحات نافذ کیں، بے شمار غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ کیا، کئی ایسے اقدامات کئے جس سے FPCCI کے ریوینیو میں بے پناہ اضافہ ہوا اسوقت FPCCI کے بینک اکاؤنٹ میں تقریباََ 9 کروڑ روپے کا بیلینس موجود ہے اور FPCCI کو مالی طور پر اتنا مستحکم کردیا ہے کہ آنیوالی قیاددت کیلئے مضبوط مالی آسانی فراہم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

FPCCI کی سابقہ قیادت کے دور میں عہدیداران کے ہوٹل کے اخراجات اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ بھی FPCCI کے کھاتے سے ادا کئے جاتے تھے جس کو UBG کی قیادت نے ختم کیا اور تمام سفری اخراجات صدر ، سینیئر نائب صدر وغیرہ نے اپنی ذاتی جیب سے ادا کئے۔ اسکے علاوہ پیٹرول کی مد میں ماہانہ 3 لاکھ روپے تک کے اخراجات ہوتے تھے جس کو کم کر کے ماہانہ 30 ہزار تک کر دیا ۔

FPCCI کی بلڈنگ میں موجود کرایہ داروں مثلاََ موبی لنک اور شیرازی گروپ وغیرہ کے ایگریمینٹ بھی ختم ہوچکے تھے جسکو انہوں نے مذاکرات کر کے نئی شرائط پر معاہدہ کیا اور کرایہ میں اضافہ کیا جس سے فیڈریشن کو ایک خطیر رقم کی آمدنی ہوئی ۔ شیرازی گروپ کا سابقہ ایگریمینٹ 50 روپے فی اسکوائر فٹ سے بڑھا کر 200 روپے فی اسکوائر فٹ پر تجدید کی جس کی وجہ سے FPCCI کو تقریباََ 1 کروڑ 92 لاکھ روپے کا چیک موصول ہوگیا ہے اس کے علاوہ موبی لنک کا چیک بھی وصول ہوگیا ہے ۔

پرانے کرایوں کی مد میں تقریباََ ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے پینڈنگ تھے جس میں سے 90 لاکھ روپے وصول ہوچکے ہیں اور امید ہے کہ باقی رقم بھی جلد وصول ہوجائیگی ۔ فیئر اینڈ ایگزیبیشن کمیٹی کے سر براہ کے طور پر بھر پور میرٹ اور صاف شفاف طریقہ اختیار کیا اور فیڈریشن سے کرپشن کلچر کا مکمل خاتمہ کر دیا تمام امیدواروں کی موجودگی میں مکمل میرٹ اور قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیا گیا اور یہ خیال رکھا گیا کہ اسٹا ل حاصل کرنے والے امیدوار اپنی پراڈکٹ ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہوجائیں اور آئندہ اہم ایکسپورٹرز میں ان کا شمار ہوسکے ۔

فیئر اینڈ ایگزیبیشن کمیٹی کے سربراہ کے طور پر اقدامات کے بعد اس مد میں تقریباََ 2 کروڑ 18 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ۔ FPCCI کی اسلام آبا د میں کیپیٹل آفس کی بلڈنگ کی تعمیر بھی تین سال سے رکی ہوئی تھی سابقہ قیادت کے دور میں بے انتہا مالی بے قاعدگیاں ہوئی تھی ۔ میاں ادریس نے UBG کی قیادت کی رہنمائی اور اپنے سینیئر نائب صدر اور نائب صدور کے سا تھ ملکر مثبت راہ عمل اختیار کی اور کیپیٹل آفس کی تعمیر کیلئے راست اقدامات کئے ۔

اسی ماہ بلڈنگ کی تنظیم نو کا کام شروع ہوجائیگا اور امید ہے موجودہ صدر عبد الرؤف عالم اور سینیئر نائب صدر خالد تواب کی سربراہی میں بلڈنگ کا افتتاح ہوجائے گا ۔ اس بلڈنگ میں FPCCI کے لئے 2 منزلیں مخصوص کی جائینگی جبکہ بقیہ حصہ کرایہ پر اٹھایا جائے گا جس سے بھی FPCCI کو اچھی آمدنی متوقع ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد