درآمدات کے نام پر جعلسازی سے زرمبادلہ باہر بھیجنے پر سخت کارروائی انتباہ

بینکوں کوزرِمبادلہ بیرون ملک بھجوانے کیلیے درآمدکنندگان کی درخواستوں کی مناسب جانچ کی ہدایت

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اوپن اکانٹ پردرآمدات کے لیے غیرملکی زرمبادلہ بیرون ملک بھجوانے سے متعلق درآمدکنندگان کی درخواستوں کی مناسب جانچ پڑتال کریں۔اسٹیٹ بینک اوپن اکانٹ پر درآمدات کے لیے تیار کردہ ڈپلیکیٹ جعلی دستاویزات کے ذریعے زرِمبادلہ کی ترسیل میں ملوث امپورٹرز اور بینکوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری ایک اعلامیے میں مرکزی بینک نے کہاکہ اسٹیٹ بینک جعلسازی میں ملوث پائے جانے والے امپورٹرز کے خلاف متعلقہ قوانین کے مطابق مناسب کارروائی کر رہا ہے۔مزید یہ کہ بینکنگ کمپنی کی حیثیت سے ان کیسز کے حوالے سے معمول کی احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے والے بینکوں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک نے تمام متعلقہ فریقوں کو ان کے اپنے مفاد میں ہدایت کی کہ وہ دھوکہ دہی پر مبنی ایسی ترسیلات سے باز رہیں جن میں درآمدات پر ڈپلیکیٹ جعلی دستاویز استعمال کی جائیں، ایسے تمام کیسز قانون نافذ کرنے والے متعلقہ ادارے کو بھجوا دیے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس