کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چوبیس پوانٹس کے اضافے کے ساتھ دس ہزار تینتیس پر بند ہوا

بدھ 20 ستمبر 2006 15:01

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا، اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چوبیس پوانٹس کے اضافے کے ساتھ دس ہزار تینتیس پر بند ہوا، مجموعی کاروبار ایک سو اٹھارہ ملین حصص‌کا ہوا۔ مارکیٹ کا آغاز منفی انداز میں ہوا۔

(جاری ہے)

پھر کراچی اسٹاک ایکسچینج کی گذارش پر سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے (انٴ۔ھاؤس بدلہ) پر پابندی کو دو اکتوبر سے آگے بڑھاکر تیس اکتوبر کرنے کے اقدام کا مارکیٹ میں مثبت ردعمل دیکھا گیا، جس کے باعث مارکیٹدس ہزار کی حد برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔والیم لیڈر نو روپے دس پیسے کے اضافے کے ساتھ ایم سی بی بینک کا حصص‌رہا، جس میں دو کروڑ تئیس لاکھ مالیت کا کاروبار ہو

Browse Latest Business News in Urdu