روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 400 روپے اور 5 ہزار 787 روپے پر مستحکم

جمعرات 14 جنوری 2016 20:21

کراچی ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو روئی کی فصل 2015-16ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 400 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 5 ہزار 787 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 535 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 932 روپے پر بند ہوئے۔

Browse Latest Business News in Urdu