ایس ایم منیر کی بہترین کارکردگی پر وزیر اعظم نوازشریف کا خط بزنس کمیونٹی کے احساسات کا عکس ہے،یو بی جی

جمعہ 15 جنوری 2016 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) ایف پی سی سی آئی میں برسراقتداریونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے حالیہ انتخابات میں ملک کے ممتاز بزنس لیڈرایس ایم منیر کی سرپرستی میں یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کی کامیابی پرلکھے گئے مبارکبادکے خط پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں بحیثیت سی ای او ٹی ڈیپ کی بہترکارکردگی اور ایف پی سی سی آئی میں ایس ایم منیرکی قیادت میں یو بی جی کی بے مثال کامیابی پر مبارکباد اس بات کا اعتراف ہے کہ ایس ایم منیر کی دونوں منصب پر کارکردگی لائق تحسین رہی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایس ایم منیرکی رہنمائی میں ٹی ڈیپ ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے جبکہ اس ادارے میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے انکی انتھک کوششیں قابل تعریف ہیں، آپ اور آپکی ٹیم پاکستان کو خوشحال اور باوقار ملک بنانے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

یو بی جی کے ترجمان گلزارفیروز،سیکریٹری جنرل زبیر طفیل، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدورظفربختاوری،میاں عزیزالرحمان چن،فیصل جمال دشتی اورمسزساجدہ ذوالفقار،سینئررہنما وحیدشاہ،یحییٰ پولانی،عرفان سروانہ اور مسز ناہیدمسعودنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی انتخابات کے دوران مخالف گروپ نے ایس ایم منیربالخصوص انکی ٹی ڈیپ کی کارکردگی کے خلاف بیانات دے کر اپنی کامیابی کیلئے ناکام کوششیں کیں لیکن بزنس کمیونٹی کی جانب سے انہیں جس شان سے مسترد کیا گیا ہے وہ نہ صرف ایف پی سی سی آئی کی تاریخ میں ایک نئی مثال ہے بلکہ ایس ایم منیر کو نیچا دکھانے کی خواہش لئے مخالف گروپ اندھیرے کنویں میں گرگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے ایس ایم منیر کی بطور سربراہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اے پی)کو سراہاجانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مشکل ترین ملکی وعالمی حالات میں بھی ایس ایم منیر نے نہ صرف ایکسپورٹ کو گر نے سے بچایا بلکہ برآمدات بڑھانے کی کوششں جاری رکھیں اور اسی لئے وزیر اعظم نے ایس ایم منیر جو ٹی ڈیپ کے سی ای او بھی ہیں کے نام اپنے خط میں لکھا کہ میں ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں یوبی جی کی کامیابی جو آپکی سرپرستی کا نتیجہ ہے پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم میاں ناوازشریف کا یہ خط پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے دل کی بھی آوازاور انکے احساسات کا عکس ہے جو ایس ایم منیر سے بہت پیار کرتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی