بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد تیل کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا،ایران

اتوار 17 جنوری 2016 16:41

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) ایران نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد تیل کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کیلئے ایران کے نمائندہ مہدی اصالی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد تیل کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے میں کوئی ردبدل نہیں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد پہلے مرحلے میں ایران تیل کی یومیہ پیداوار میں 5لاکھ بیرل کاا ضافہ کرے گا۔ بعدازاں مزید 5لاکھ بیرل کا اضافہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے نتیجہ میں ایران اپنی تیل کی مارکیٹ سے شدید طور پر متاثر ہوا تھا اور مارکیٹ میں اپنے حصے کے حصول کیلئے وہ اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا دیگر اوپیک ممالک سے تیل کی قیمتوں پر کوئی تنازعہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس تنارعے میں فریق بنے گا ۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور دیگر کئی اوپیک ممالک تیل کی پیداوار میں اضافے کے خلاف ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس وقت اوپیک ممالک طلب سے زیادہ تیل پیدا کر رہے ہیں جس سے قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

دبئی  سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

دبئی سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ