پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مثبت رجحانات برقرار رہنے کے امکانات
منگل 19 جنوری 2016 18:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ سے متعلق جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق مکانات کی قلت،بڑھتے ہوئے ٹیکسوں اور پراپرٹی کے شعبے میں غیر شفافیت کے باوجود سال2016بھی پاکستان کی اربوں ڈالر مالیت کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے انتہائی روشن ثابت ہوگا۔یہ انکشافات پاکستان کی سب سے بہتر رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ Lamudi.pk.کی جانب سے حال ہی میں کی گئی نئی ریسرچ میں سامنے آئے ہیں۔
Lamudi کی جاری کردہ دوسری سالانہ رپورٹ میں پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کا جامع احاطہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور کسٹمرز دونوں سے کئے گئے آن لائن سروے کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ماہرین کے انٹرویوز اور لامودی کے دستیاب اعداد و شمار کوبنیاد بنایا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس ریسرچ میں سال2014-15کے دوران رئیل اسٹیٹ کے رجحانات میں تبدیلی،پراپرٹی کی تلاش کیلئے آن لائن سرچنگ،رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں تبدیلی،مکانات کے متلاشی افراد میں مکانات کی خریداری اور کرائے پر لینے کے تقابل،مکانات کی بڑھتی ہوئی طلب اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر اثرات سمیت دیگر عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے۔
Lamudi ایجنسٹس کی جانب سے کئے گئے سروے میں78فیصد افراد نے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مستقبل کو مثبت قرار دیا ہے۔کسٹمرز سے کئے گئے سروے میں مکانات کے متلاشی افراد کی جانب سے مکانات کی خریدای یا پھر کرائے پر مکانات حاصل کرنے کے رجحان کا پتہ لگایا گیا تو 50فیصد سے زائد افراد نے کرائے کے بجائے ذاتی مکان یا اپارٹمنٹ خریدنے کو ترجیح دی جبکہ ان میں سے 36فیصد افراد نے مکانات میں پائیدار ماحول دوست فیچرز کو اہم قرار دیا۔ Lamudi Pakistanکے کنٹری ڈائریکٹر سعد ارشد کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ساتھ کام کرنے والے ایجنٹس کے مرتب کئے گئے مثبت آؤٹ لک سے اتفاق کرتے ہیں ،قیمتوں کے ہمارے اپنے اعداد وشمار اور ملک بھر میں موجود ایجنٹس کی رپورٹ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مارکیٹ سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھری پڑی ہے اور اس ضمن میں گوادر،پشاور اور بہاولپور سرمایہ کاری کے اعتبار سے موزوں ترین مقامات کی شاندار مثال ہیں۔ملک میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کی ایک اہم وجہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری بھی ہے جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) اور ترکمانستان،افغانستان،پاکستان اور بھارت پر مشتمل گیس پائپ لائن منصوبے(ٹاپی) کے بھی ملکی رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔Browse Latest Business News in Urdu
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..
پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد
جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے
ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد
سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز
صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..
PSX Live Index
Updated: 01:59:01pm | 24-04-2024
Status: Open | Volume: 392,914,785 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary