پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے،اتارچڑھاؤکے بعد تیزی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 464.21 پوائنٹس اضافے سے 31092.61 پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 19 جنوری 2016 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کے بادل چھٹ گئے ،کاروباری ہفتے کے دوسری روزمنگل کو اتارچڑھاؤکے بعد تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 464.21 پوائنٹس اضافے سے 31092.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 30700، 30800، 30900 اور 31000 پوائنٹس کی 4 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 464.21 پوائنٹس کے اضافہ سے 31092.61 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 273.79 پوائنٹس کی تیزی سے 18098.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 331.67 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 920.03 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 105.43 پوائنٹس کے اضافہ سے 14346.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 328.22 پوائنٹس کی تیزی سے 10249.29 پوائنٹس پر بند ہوا اور آل شیئر اسلامک انڈیکس 279.62 پوائنٹس کے اضافہ سے 14830.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 261 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 51 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 46.80 روپے کے اضافہ سے 7495.80 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح مری بیوریج کے حصص کی سودے بھی 34.45 روپے کی تیزی سے 837.20 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی شپہائر فائیبر اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شپہائر فائیبر کے حصص کی قیمت 35 روپے کی مندی سے 666 روپے اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 32 روپے کی کمی سے 818 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 19 لاکھ 47 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 27.48 روپے سے شروع ہو کر 27.49 روپے پربند ہوئی جبکہ جہانگیر صدیق کمپنی کے 77 لاکھ 89 ہزار 500 حصص کے سودے 16.80 روپے سے شروع ہو کر 17.31 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 41 لاکھ 26 ہزار 950 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 27 کروڑ 12 لاکھ 83 ہزار 345 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 64 کھرب 91 ارب 21 کروڑ 29 لاکھ 64 ہزار 510 روپے سے بڑھ کر 65 کھرب 91 ارب 13 کروڑ 17 لاکھ 13 ہزار 901 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 61 لاکھ 18 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی