چین ، عدالت نے کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کو بدعنوانی کے مقدمہ میں 12 سال سزائے قید سنا دی

بدھ 20 جنوری 2016 18:06

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) چین کی عدالت نے کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ کو بدعنوانی کے مقدمہ میں 12 سال سزائے قید سنا دی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ عدالت نے کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ یانگ گانگ کو بدعنوانی کے مقدمہ میں بارہ سال سزائے قید سناتے ہوئے کہا ہے کہ یانگ نے اپنے دور اقتدار میں 13.79 ملین یوان رشوت کی مد میں وصول کئے انہوں نے اس قسم کی وصولی کے لئے اپنی بیوی اور بیٹے کو ذریعہ بنایا ۔

(جاری ہے)

یانگ کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا انہوں نے 1999 اور 2006 کے درمیان کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں

Browse Latest Business News in Urdu