ایل جی نے نیٹ فلیکس کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کردیا

جمعہ 22 جنوری 2016 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے آن ڈیمانڈ انٹرنیٹ اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کے ساتھ عالمی سطح کی شراکت داری کا اعلان کردیا ہے۔ اس شراکت داری سے نیٹ فلیکس کی گلوبل آن ڈیمانڈ انٹرنیٹ اسٹریمنگ سے متعلق آپریشنز امریکہ، مغربی یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان میں پہلے سے قائم انٹرنیٹ ٹی وی نیٹ ورک سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں۔

اس توسیع سے اعلیٰ معیار کے مواد کی لائبریری بشمول4Kایچ ڈی آر اصلی ماسٹر ٹی وی سیریز کو ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کی مزید مارکیٹوں تک رسائی مل جائے گی۔ اسمارٹ ٹی وی کی انڈسٹری میں انتہائی اعلیٰ سطح کے تصویری معیار اور کارکردگی کے باعث ایل جی کو نیٹ فلیکس کا پرائمری گلوبل بزنس پارٹنر منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل جی اور نیٹ فلیکس مشترکہ طور پر نیٹ فلیکس کی سروس کی پری پیڈ رسائی بڑھانے کے لئے کاوشیں کریں گے۔

نیٹ فلیکس کے معروف ٹی وی شو کی سیریز میں مارول کا ڈیئرڈیول (Daredevil)، اورنج نیو بلیک (Orange is the New Black)اور سینسز (Sense8)ہیں۔ کمپنی منصوبہ بندی کررہی ہے کہ اپنے گلوبل ممبرز کے ساتھ ایچ ڈی آر ماسٹر اوریجنل ٹی وی سیریز مارکو پولو (Marco Polo) فراہم کی جائے۔ حال ہی میں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کنزیومر الیکٹرانکس نمائش میں ایل جی کے بوتھ پر نیٹ فلیکس کی مقبول ڈولبی ویژن کی ماسٹر مارول کی ڈیئر ڈیول (Daredevil) کے 4Kایچ ڈی آر کلپ کی نمائش کی گئی ہے۔

نیٹ فلیکس نے کلپ کی نمائش کے موقع پر ایل جی کے4Kایچ ڈی آر اولیڈ ٹی وی کے خالص سیاہ اور متحرک رنگ اور اس سے متعلق تمام تفصیلات اور بھرپور چوڑائی پر مبنی کارکردگی کو سراہا۔ نیٹ فلیکس میں ڈیوائس پارٹنر ایکوسسٹم کے وائس پریذیڈنٹ اسکاٹ میرر نے بتایا، " ہماری ایل جی کے ساتھ گلوبل شراکت داری کے ذریعے دنیا بھر میں انٹرٹینمنٹ کے شائقین کو نیٹ فلیکس تلاش کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ ہم اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے لطف اندوزکرنے اور4Kو ایچ ڈی آر میں ان کی بہترین سیریز دکھانے کے منتظر ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات