حکومت ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے،عامر قدیر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 21:03

لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) لاہور ٹیکس بار کے سابق سیکرٹری جنرل اور صدارتی امیدوار عامر قدیر نے مطالبہ کےا ہے کہ حکومت ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے کیونکہ اس کے بغیر ایمنسٹی سکیم سے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دئیے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ تقریب میں لاہورٹیکس بار کے الیکشن 2016-17 کااعلان کیا گیا ۔

تقریب میں لاہور ٹیکس بار کے الیکشن 2016-17کے لیے ضیاءرضوی گروپ کے امیدواروں کا اعلان کیا گیاجس کے مطابق محمد عامر قدیر صدر، محمد سفیان عمر نائب صدر، طیب اصغر وڑائچ جنرل سیکریٹری، محمد افضل مغل فنانس سیکریٹری اور محمد عاطف انور پسریچہ جائنٹ سیکریٹری کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان ٹیکس بار، لاہور ٹیکس بار کے سابق عہدیداروں سمیت اہم وکلاءرہنماﺅں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محمد عامر قدیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن سسٹم کی خرابی کے باعث 50 فیصد ریٹرن جمع ہی نہیں ہو سکیں لہذا ٹیکس دہندگان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کا اضافہ کیا جا نا چاہئے۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا کہ وہ (IRIS)سسٹم مں بہتری لائے کیونکہ اس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آن لائن خدمات سے استفادہ نہیں کرپارہے۔ انہوں نے کہا کہ آئرس سسٹم کی وجہ سے جب لوگوں کو این ٹی این ہی نہیں مل رہے تو وہ اپنی ٹیکس ریٹرن کیسے فائل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے لیے مقررہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس دہندگان کو سہولیات د ی جانا چاہئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے