موبی کیش اور چیز مال ڈاٹ کام کے درمیان شراکت نے آن لائن شاپنگ کو سادہ بنادیا

جمعہ 29 جنوری 2016 21:03

طلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) موبی کیش نے چیز مال ڈاٹ کام کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی ہے۔ چیز مال ڈاٹ کام پاکستان میں ایک آن لائن چینی پورٹل ہے اوراس شراکت داری کا مقصد چیز مال ڈاٹ کام کے ذریعے خریداری کرنے والوں کو ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔اس سروس کے ذریعے کسٹمرز آن لائن ادائیگیوں کے انتہائی آسان اور محفوظ آپشنز استعمال کر سکتے ہیں۔

دو لاکھ سے زائد چینی سپلائرز کے ساتھ چیز مال ڈاٹ کام پاکستان میں آن لائن شاپنگ میں ایک نیا انقلاب لا رہا ہے۔چیز مال ڈاٹ کام کے ذریعے مختلف پروڈکٹس محدود مدت کے لیے انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ یہ پورٹل چار بڑے شعبوں میں کام کرتی ہے جن میں الیکٹرونکس، ہوم اینڈ بیڈنگ، اپلائنسز، ایپرلز اور کچھ آٹو موبیل پارٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اس پورٹل کا مرکزشنگھائی، چین میں واقع ہے۔

اس شراکت داری کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے موبی لنک کی ہیڈ آف موبائل فنانشل سروسز، انیقہ افضل سندھو نے کہا،’’یہ تعاون کسٹمرز کو آن لائن شاپنگ میں انتہائی سہولت کے ساتھ ایک قابل اعتماد اور فوری ادائیگی کے ذریعے کا اطمینان بھی فراہم کرے گا۔ موبی کیش میں ہم مسلسل اپنے کسٹمرز کے لیے آسانی فراہم کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے اور یہ شراکت داری ہمارے کسٹمرز کی ضروریات کو پورا کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

‘‘اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیز مال ڈاٹ کام کے سی ای او اورنگزیب خان نے کہا،’’یہ معاہدہ ہمیں آن لائن شاپنگ کرنے والوں کو بہترین حل فراہم کر کے ملکی سطح پر ای کامرس مارکیٹ میں شامل ہونے کے قابل بنائے گا۔ ہمارے معیار اور کسٹمرسروس نے ہماری پروڈکٹس کو 95 فی صد تک قبولیت کو یقینی بنایا ہے کیونکہ جن پروڈکٹس میں ہم کاروبار کرتے ہیں وہ اتنے ارزاں نرخوں پر کہیں اور دستیاب نہیں ہوتیں اور اُن کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔

‘‘اس موبائل فنانشل سروس کو استعمال کرنے کے لیے موبی کیش کے استعمال کرنے والے آرڈر جاری کر سکتے ہیں اور کسی بھی موبی کیش ریٹیل آؤٹ لٹ پرجاکر، براہ راست اپنے موبائل اکاونٹ کے ذریعے یا پھر کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل