فاسفورس وپوٹاش کا استعمال نہ کرنے والے آم کے باغبانوں کو فوری کھادوں کے مناسب استعمال کی ہدایت

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:20

فیصل آباد۔ 30 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء) زرعی ماہرین نے آم کے باغبانوں کو آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ آم کے باغبانوں نے اگر فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہیں کیا تو فوری طور پر مذکورہ کھادیں باغات میں ڈال دیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں کے آم کے پودوں پر حملوں کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ٰلہذا باغبانوں کو چاہئے کہ وہ آموں کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کے حملوں کا فوری جائزہ لیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر آم کے پودوں پر کسی بیماری کا حملہ ظاہر ہو تو فوری طور پر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے مشورے سے زہریلی زرعی ادویات کاسپرے یقینی بنایا جائے تاکہ آم کی پیداوار کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu