تیلدار اجناس کا طریقہ برداشت فی ایکڑ اوسط پیداوار پر اثر انداز ہوتا ہے،محکمہ زراعت راولپنڈی

کاشتکار تیلدار اجناس کی گہائی کے بعد بیج کو ذخیرہ کرنے سے پہلے اچھی طرح خشک کریں ترجمان

اتوار 31 جنوری 2016 15:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ توریا اور رایا انمول اہم تیلدار اجناس ہیں اور ان سے حاصل ہونے والا تیل کھانا پکانے، صنعتی مصنوعات اور دوسری گھریلو ضروریات میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ تیلدار اجناس کی بروقت برداشت اور طریقہ برداشت فی ایکڑ اوسط پیداوار پر اثر انداز ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

قبل از وقت برداشت کرنے سے بیج کمزور اور غیر معیاری رہتا ہے اور بیج میں تیل کی مقدار کم ہوجاتی ہے جبکہ دیر سے برداشت کی صورت میں پھیلیاں پھٹ جاتی ہیں اور پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دوران برداشت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فقدان، غیر تربیت یافتہ افرادی قوت اور دیگر عوامل کی وجہ سے فصل کی بڑی مقدار کا ضیاع ہوجاتا ہے۔ تیلدار اجناس کی غذائی اور معاشی اہمیت کے لحاظ سے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ برداشت کے عمل کو بہتر طور پر انجام دیں تاکہ فی ایکڑ اوسط پیداوار میں بہتری لائی جاسکے۔ کاشتکار تیلدار اجناس کی گہائی کے بعد بیج کو ذخیرہ کرنے سے پہلے اچھی طرح خشک کریں کیونکہ بیج میں زیادہ نمی کی وجہ سے پھپھوندی لگنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی