ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی ، گھریلو سلنڈر 175روپے اورکمرشل سلنڈر 700روپے سستا

بین الاقوامی منڈی میں گیس کی قیمت میں 70ڈالر فی میٹرک ٹن کمی کے بعد قیمت 370ڈالر سے کم ہو کر 300ڈالر پر آگئی وفاقی وزیر پٹرولیم سے عرفان کھوکھر کی ملاقات ، ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈروں کیخلاف آپریشن پر گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 18:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کر دی ، گھریلو سلنڈر 175روپے اورکمرشل سلنڈر 700روپے سستا ہو گیا ۔لوکل قیمت میں کمی کی وجہ بین القوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں گیس کی قیمت میں 70ڈالر فی میٹرک ٹن کمی کے بعد قیمت 370ڈالر سے کم ہو کر 300ڈالر پر آگئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریڑی ارسلان کھوکھرنے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایل پی جی قیمتوں کے حوالے اور ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈروں کے خلاف آپریشن پر بات چیت کی گئی۔ ایسوسی ایٹ سیکر ٹر ی ارسلان کھوکھر نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایل پی جی کی ایمپورٹ کو فیزیبل کرنے کے لیے پالیسی بنائی جائے گی تاکہ عوام کو سستی گیس میسر ہوجبکہ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈروں کے خلاف اپریشن کو پایا تکمیعل تک پہنچائیں گے جس پر ایسوسی ایٹ سیکریڑی ارسلان کھو کھر نے کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کو سستی گیس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کہ لیے متفکہ حکمت کو ترجیح دی جائیگی۔

(جاری ہے)

چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اگر لوکل گیس پیداواری ادارے ایل پی جی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کریں تو لوکل قیمت 30000روپے فی ٹن ہوجائے گی۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر لوکل ایل پی جی پیداواری اداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی 80روپے فی کلو،910روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 85روپے فی کلو، 970روپے گھریلو سلنڈر۔

رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، میرپور آزاد کشمیر100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اﷲ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 110۱روپے فی کلو، 1300روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ، 120روپے کلو،1390روپے گھریلو سلنڈرکا ہو گیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان