پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 123.45 پوائنٹس کے اضافہ سے 32084.06 پوائنٹس پر بند

بدھ 3 فروری 2016 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 123.45 پوائنٹس کے اضافہ سے 32084.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 32000 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 123.45 پوائنٹس کے اضافہ سے 32084.06 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 87.16 پوائنٹس کی تیزی سے 18740.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 79.36 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 22.57 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 137.82 پوائنٹس کے اضافہ سے 14921.30 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 79.31 پوائنٹس کی تیزی سے 11093.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 33.38 پوائنٹس کے اضافہ سے 15168.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 121 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 50 روپے کے اضافہ سے 7250 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی سودے بھی 29.34 روپے کی تیزی سے 616.18 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی سروس انڈسٹری لمیٹڈ اور محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 12.66 روپے کی مندی سے 893.83 روپے اور محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 9 روپے کی کمی سے 186 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاک الیکٹرون کے حصص میں ہوا جو 83 لاکھ 85 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 63 روپے سے شروع ہو کر 64.67 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 80 لاکھ 10 ہزار 500 حصص کے سودے 12.70 روپے سے شروع ہو کر 12.97 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 14 کروڑ 72 لاکھ 53 ہزار 970 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 1 کروڑ 42 لاکھ 33 ہزار 534 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 67 کھرب 63 ارب 75 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار 616 روپے سے بڑھ کر 67 کھرب 87 ارب 42 کروڑ 31 لاکھ 94 ہزار 277 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 24 لاکھ 71 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس