رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد نان فائیلرز کیلئے ود ہو لڈنگ ٹیکس کی شرح اعشاریہ صفر چھ ہو جائے گی‘ہارون اختر

حکو مت رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت گوشوارے جمع کروانے والوں میں کسی شخص کے سابقہ کیس نہیں کھو لے جائیں گے حکو مت وقت جہاں ریو نیو میں اضافہ کے لیے رضاکارانہ سکیم متعارف کروارہی ہے وہیں تاجروں کو ریلیف اور ان کو در پیش مسائل پر ریلیف بھی دیا جائے گا ‘سیمینار سے خطاب

جمعرات 11 فروری 2016 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء )وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے ریونیوہارون اختر خان نے کہا ہے کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد نان فائیلرز کے لیے بنکنگ کے لین دین پر ود ہو لڈنگ ٹیکس کی شرح اعشاریہ صفر چھ دوبارہ ہو جائے گی او ر جو تاجر اس سکیم میں شامل نہیں ہونگے ان کو فیڈرل بور ڈ آف ریو نیو نو ٹسز بھجواتے ہوئے 35فیصد ٹیکس وصو لی او ر جر مانہ عائد کیا جائے گا،بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ جلد آرہا ہے اور اس کے تحت جو بے نامی اکاؤ نٹ پکڑا گیا وہ ضبط کر لیا جائے گا ۔

ان خیالات کے اظہار انھوں نے گزشتہ روزلاہور ٹیکس بار میں پاکستان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے تعاون سے رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے متعلقہ سیمینارسے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر آئی آر پالیسی کے ممبر رحمت اﷲ وزیر ، پاکستان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے صدر محسن ندیم ، نائب صدر محسن ورک ، لاہور ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد منشاء سکھیرا ، جنرل سیکرٹری ، قمرالز مان چوہدری ، آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنر ل سیکرٹری نعیم میر ، عبدالقدوس مغل ، آر ٹی او ون تسلیم رحمن سمیت رضاکارانہ سکیم سے متعلقہ ٹیکس بار کے وکلاء کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

جبکہ اس سکیم سے متعلقہ ٹیکس بار کے وکلاء کے تحفظات وفاقی وزیر نے دور کرنے کے لیے تفصیلی روشنی ڈالی اور سوالات کے جوابات بھی دیے ۔واضح رہے کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کی ٹیکس بار پاکستان اور لاہور بار مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے اس اسکیم کو سو د مند قرار دیا ہے ۔ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ حکو مت یقین دلاتی ہے کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت گوشوارے جمع کروانے والوں میں کسی شخص کے سابقہ کیس نہیں کھو لے جائیں گے جبکہ سکیم کے تحت آنے والوں کے کیسز مکمل طور پر آڈٹ سے مستثنی ہو نگے اور یہ ٹیکس پیئر سیلز ٹیکس سے بھی باہر ہو نگے ۔

انھوں نے کہا کہ رضا کارانہ ٹیکس سیکم کے تحت ٹر یڈرز کو 2016سے 2018تک استثنی دیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ حکو مت وقت جہاں ریو نیو میں اضافہ کے لیے رضاکارانہ سکیم متعارف کروارہی ہے وہیں تاجروں کو ریلیف اور ان کو در پیش مسائل پر ریلیف بھی دیا جئے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے طریقہ کار اور ذہنوں کو تبدیل کر نا ہو گا ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میں جی ڈی پی کی شر ح پورے ریجن میں سب سے کم ہے لہذا اس سکیم سے پاکستان کو مظبو ط بنا نا ہو گا ۔

سیمینار میں پنجاب بھر کی ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے نمائندوں او ر عہدیداران سمیت ایف بی آر لاہور کے تمام کمشنرز اور چیف کمشنرز نے بھی خصوصی طور پر شر کت کی ۔اس مو قع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے ٹیکس بار لاہور کے صدر ، سیکرٹری و دیگر عہدیدارن کی رضا کارانہ ٹیکس سکیم کے حوالے سے اقدامات کوسراہتے ہوئے تاجر دوست رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی ایشو کو حکو متی ایوانوں میں پہنچانے اور تحفظات دور کروانے پر مبارکباد پیش کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی