پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 356.38 پوائنٹس کی کمی سے 31464.16 پوائنٹس پر بند

جمعہ 12 فروری 2016 22:46

کراچی ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 356.38 پوائنٹس کی کمی سے 31464.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 31800، 31700، 31600 اور 31500 پوائنٹس کی 4 نچلی نفسیاتی حدیں پار کرتے ہوئے 356.38 پوائنٹس کی کمی سے 31464.16 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 225.46 پوائنٹس کی مندی سے 18362.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید برآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 219.27 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 394.11 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 265.93 پوائنٹس کی مندی سے 14483.64 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 6.94 پوائنٹس کے اضافے سے 10972.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 150.31 پوائنٹس کی کمی سے 14868.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 337 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 75 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 239 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 100 روپے کے اضافہ سے 7800 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 27.44 روپے کی تیزی سے 870 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 300 روپے کی مندی سے 5700 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 100 روپے کی کمی سے 2000 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار فوجی سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 80 لاکھ 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 39.35 روپے سے شروع ہو کر 38.50 روپے پربند ہوئی جبکہ جہانگیر صدیقی کمپنی کے 77 لاکھ 62 ہزار حصص کے سودے 20.51 روپے سے شروع ہو کر 21.25 روپے پر ہی بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 12 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار 980 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 8 کروڑ 55 لاکھ 43 ہزار 657 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 67 کھرب 25 ارب 52 کروڑ 88 لاکھ 93 ہزار 738 روپے سے کم ہو کر 66 کھرب 58 ارب 79 کروڑ 4 لاکھ 60 ہزار 596 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 84 لاکھ 8 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد