آم کے پودوں پرپھولوں سے پھل بننے کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے ‘ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

پودوں پر لگنے والے کل پھولوں کا 0.01 سے 0.03 فیصد تک پھل بن کر قابل برداشت حالت تک پہنچ جائے تو یہ بہت اچھی پیداوار گردانی جاتی ہے

پیر 15 فروری 2016 18:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آم کے پودوں پرپھولوں سے پھل بننے کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پودوں پر لگنے والے کل پھولوں کا 0.01 سے 0.03 فیصد تک پھل بن کر قابل برداشت حالت تک پہنچ جائے تو یہ بہت اچھی پیداوار گردانی جاتی ہے۔پھولوں میں زردانے بننے اور ان کی زرپاشی کے لیے درجہ حرارت 15 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ درکار ہوتا ہے۔

کم اور زیادہ درجہ حرارت کا پھل لگنے سے گہرا تعلق ہے جیسا کہ پھول نکلتے وقت اگر رات کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم ہو تو زردانے مرنے لگتے ہیں۔ اسی طرح اگر درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو جائے تو پولن ٹیوب کی نشوو نما رک جاتی ہے، نر اور مادہ خلیوں کے ملاپ کا عمل نامکمل رہ جاتا ہے اور پھل بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

آم کی کاشت کے زیادہ باغات والے اضلاع میں اس سال کورا نہیں پڑا اور موجودہ سیزن میں رات کے وقت کادرجہ حرارت زیادہ ہونے کے اثرات آم کے باغات میں نئے شگوفے نکلنے کی صورت میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے باغبانوں کو سفارش کی ہے کہ وہ شگوفوں کے مکمل ہونے اور بور نکلنے پر بورک ایسڈ بحساب80گرام اور زنک سلفیٹ 200گرام فی 100 لٹر پانی کا محلول بنا کر سپرے کرنے سے پھولوں میں بار آوری کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

معمول کے مطابق نکلنے والے شگوفوں پر انتھراکنوز (منہ سڑی) اور سفوفی پھپپھوندی کے حملہ کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ آم کے بور اور چھوٹے پھل کو سفوفی پھپھوندی کے حملہ سے بچانے کیلئے پھپھوندکش زہر پینکونا زول بحساب 50 ملی لٹر یا ٹیبوکونازول زہر بحساب 150ملی لٹر اور انتھراکنوز یا منہ سڑی کے تدارک کیلئے کاپر کی حامل پھپھوند کش کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ یا کاپر آکسی کلورائیڈ یا مینکو زیب یا کلوروتھیلونل+ پروسیمیڈن بحساب 250گرام فی 100 لٹر پانی میں حل کرکے حفاظتی سپرے کیا جائے اور اس عمل کو ہفتہ یا 10دن کے وقفہ سے دہرایا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..