روس کو آلو کی برآمد سے لوکل مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم ہوئیں،کسان کو براہ راست فائدہ ہو گا‘ڈاکٹر فرخ جاوید

افغانستان کے ساتھ امپورٹ ڈیوٹی ہٹانے کا معاملہ اٹھا رہے ہیں، کسان کا مفاد ہماری اولین ترجیح ہے،آلو کی برآمد جاری رہے گی پنجاب سے سری لنکا، روس، ملائیشیا، بحرین، قطر، عمان، کویت اور یو اے ای کو96585میٹرکٹن آلو برآمدکیا گیا‘ وزیر زراعت پنجاب

بدھ 17 فروری 2016 19:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ روس کو آلو کی برآمد شروع ہونے سے لوکل مارکیٹ میں آلو کی قیمتیں مستحکم ہو رہی ہیں،حکومت افغانستان کے ساتھ آلو کی درآمد پر ڈیوٹی ہٹانے کا معاملہ اٹھا رہی ہے جس کے بعد افغانستان کی منڈیوں میں بہترین کوالٹی کا پاکستانی آلو دستیاب ہو گا،اب تک 70فیصد تک آلو کاشتکار کے پاس ہے اور آلو کی برآمد سے کسان کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے ان خیالات کا اظہار آلو کی پیداوار اور برآمد کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر زراعت نے اس موقع پر بتایاکہ پنجاب حکومت ایکسپورٹرز کو آلو برآمد کرنے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے اور آلو کی برآمد پر کسی قسم کی کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سیزن میں اب تک روس، سری لنکا ،ملائیشیا، بحرین، قطر، عمان، کویت اور متحدہ عرب امارات کو96585 میٹرک ٹن سے زیادہ آلو برآمد کیا جا چکا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب اس سال بہتر پیداوار کی بدولت 3لاکھ میٹرک ٹن تک آلو برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ کاشتکار وں کے منافع میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے حکومت ملکی ضرورت سے زیادہ تمام آلو بر آمد کررہی ہے جس کا براہ راست فائدہ کسان کو ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کے مفادکو ہر سطح پر اولین ترجیح دی جارہی ہے اورانہیں جدید آلات کی فراہمی پروگرام پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے بتایا کہ لوکل اجناس کی عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور آلو کی برآمدبھی اسی مشن کا حصہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد