پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی مندی

کے ایس ای100انڈیکس4بالائی حد سے نیچے گرگیا، انڈیکس31000پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا،شدید کاروباری مندی کے سبب ما رکیٹ میں1کھرب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ

ہفتہ 20 فروری 2016 17:17

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی مندی کے بادل چھائے رہے ،کے ایس ای100انڈیکس4بالائی حد سے نیچے گرگیااور انڈیکس31000پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا،شدید کاروباری مندی کے سبب ما رکیٹ میں1کھرب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔گز شتہ کاروباری ہفتے کا آغاز ما رکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہوا اورانڈیکس نے463.99پوائنٹس ریکور کئے لیکن4کاروباری دن مارکیٹ مسلسل مندی کی زد میں رہی اور اس دوران انڈیکس31400،31300،31200اور31100پوا ئنٹس کی4 حدیں گر گئیں ۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران انڈیکس 32159پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا جبکہ ایک موقع پر انڈیکس 30947پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی آگیا تھا ۔گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں452.39پوا ئنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 31464.16پوا ئنٹس سے گھٹ کر31011.77پوا ئنٹس پر آگیااسی طرح291.12پوا ئنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس18071.48پوا ئنٹس اور کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس21913.05پوا ئنٹس سے کم ہو کر21500.60پربندہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے باعث سرمائے کے حجم میں1کھرب24ارب27کروڑ29لاکھ83ہزار410روپے کی کمی ریکا رڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرما ئے کا مجموعی حجم66کھرب58ارب79کروڑ4لاکھ60ہزار596روپے سے گھٹ کر65کھرب34ارب51کروڑ74لاکھ77ہزار186روپے پر آ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گز شتہ ہفتے زیا دہ سے زیادہ 16کروڑ67لاکھ43ہزارحصص کے سو دے ہوئے اور ٹر یڈنگ و یلیو9ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین8کروڑ92لاکھ32ہزار حصص رہا اور ٹر یڈنگ ویلیو 5اورب روپے تک محدود رہی۔

گز شتہ ہفتے پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں مجموعی طورپر1640کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے552کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،985میں کمی اور103کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کا روبار کے لحاظ سے جہا نگیر صدیق کمپنی،سو ئی نادرن گیس کمپنی،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،با ئیکو پیٹرولیم،فو جی سیمنٹ،دیوان موٹرز،سو ئی سدرن گیس کمپنی،ڈی جے کے سیمنٹ،پاک پیٹرولیم،دیوان سلمان،ورلڈ کال ٹیلی کام ،کے الیکٹرک لمیٹڈ،پاک الیکٹرون،فیصل بینک،اینگرو فرٹیلائزر ،بینک آف پنجاب اور ایمریلی اسٹیل لمیٹڈ سر فہرست رہے۔ ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ