پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 113.18 پوائنٹس کی کمی سے 30564.50 پوائنٹس پر بند

منگل 23 فروری 2016 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 113.18 پوائنٹس کی کمی سے 30564.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 31600 پوائنٹس کی نچلی نفسیاتی حد پار کرتے ہوئے 113.18 پوائنٹس کی کمی سے 30564.50 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 54.54 پوائنٹس کی مندی سے 17854.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید برآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 25.89 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 353.80 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 108.54 پوائنٹس کی کمی سے 14359.71 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 237.06 پوائنٹس کے اضافے سے 11029.98 پوائنٹس پر بند ہوا اور آل شیئر اسلامک انڈیکس 55.76 پوائنٹس کی مندی سے 14281.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 338 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 116 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 203 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 31.85 روپے کے اضافہ سے 831.85 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئی سی آئی پاکستان کے حصص کی سودے بھی 10.64 روپے کی تیزی سے 448.99 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 280 روپے کی مندی سے 5420 روپے اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 44.20 روپے کی کمی سے 839.80 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 53 لاکھ 99 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 23.20 روپے سے شروع ہو کر 24.29 روپے پربند ہوئی جبکہ کے- الیکٹرک کے 1 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار حصص کے سودے 6.72 روپے سے شروع ہو کر 6.82 روپے پر بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 17 کروڑ 28 لاکھ 40 ہزار 640 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 89 کروڑ 11 لاکھ 30 ہزار 132 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 64 کھرب 72 ارب 56 کروڑ 64 لاکھ 53 ہزار 482 روپے سے کم ہو کر 64 کھرب 63 ارب 35 کروڑ 2 لاکھ 10 ہزار 734 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 48 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 10 لاکھ 53 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید