میزان بینک کا سال 2015ء کیلئے 5.023ارب روپے منافع کا اعلان

جمعرات 25 فروری 2016 18:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) میزان بینک لمیٹڈ نے 31دسمبر 2015ء کوختم ہونے والے سال میں5.023ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے جوکہ مالی سال2014ء میں 4.57ارب روپے تھا۔اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے نئے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی۔ میزان بینک نے ہر شعبے میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیڈنگ اسلامی بینک ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

میٹنگ میں میزان بینک کے حصص یافتگان کیلئے 12.5فیصدکیش ڈیوڈنڈ دینے کابھی اعلان کیاگیا۔اس طرح 2015ء میں پہلے دیے گئے17.5فیصد کیش ڈیونڈ کے ساتھ میزان بینک انے اپنے حصص یافتگان کو 30فیصد ریٹرن دیا ہے۔ بینک نے اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ہونے کے بعد حصص یافتگان کیلئے ڈیوڈنڈدینے کا سلسلہ جاری رکھاہے۔

(جاری ہے)

31دسمبر 2015ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں میزان بینک کی فی شیئر آمدنی پچھلے مالی سال کے 4.56روپے کے مقابلے میں5.01روپے رہی۔

بینک کا فنانسنگ پورٹ فولیو بھی 18فیصد اضافے کے ساتھ208ارب روپے ہوگیاہے۔ میزان بینک کی ڈپازٹس اور فنانسنگ میں گروتھ انڈسٹری سے بڑھ گئی ہے جو کہ بالترتیب 11.5فیصد اور 7فیصد تھی۔ اس کے علاوہ بینک کانان فنڈڈ بزنس جو کہ بنیادی طورپردرآمدات اور برآمدات پر مشتمل ہے 460ارب سے اوپر جا چکا ہے۔ 2015ء میں میزان بینک کے ڈپازٹس میں24فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا جو بڑھ کر 472ارب روپے ہوگئے ہیں۔

میزان بینک نے سال 2015ء میں 123نئی برانچوں کا اضافہ کیا ہیجس سے بینک کا برانچ نیٹ ورک428برانچوں سے بڑھ کرملک کے 143شہروں میں 551برانچوں تک وسیع ہوگیاہے اس طرح بینک اس وقت برانچ نیٹ ورک کی بنیاد پر ملک کا ساتواں بڑا بینک بن گیاہے۔ میزان بینک کی اس سال اہم ترین بات پاکستان میں پہلی مرتبہ اسلامی برانچ لیس بینکنگ میزان یو پیسہ لانچ کرنا ہے۔

میزا ن یو پیسہ ہزاروں ایجنٹس کے ذریعے پورے ملک میں لوگوں کو اپنے پیسے بجھوانے، وصول کرنے اور یوٹیلٹی بلز اداکرنے کیلئے ایک شریعہ کمپلائنٹ طریقہ حاصل ہوگیا ہے۔ میزان بینک نے یہ سروس یوفون کے تعاون سے شروع کی ہے۔ JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ A1+جو کہ اونچی ترین شارٹ ٹرم ریٹنگ ہے۔میزان بینک کا آؤٹ لُک اسٹیبل ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ میزان بینکAA اور A1+ کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ ملک کا واحد اسلامی بینک ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد