پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 33 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہوگئے

جمعرات 25 فروری 2016 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 33 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 فروری 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 20 ارب 33 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 15 ارب 47 کروڑ 89 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 4 ارب 85 کروڑ 40 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 19 فروری 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 15 ارب 51 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھے۔ متذکرہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم کی ادائیگی کی۔

Browse Latest Business News in Urdu