سوئس سفیر مارک پی جارج نے ’این ایچ کے‘رُوم کا افتتاح کیا

جمعہ 26 فروری 2016 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر ہِزایکسلینسی مارک پی جارج نے حال ہی میں پنجاب ورکرز ویلفیئر اسکول فار گرلز، ملتان میں نیسلے ہیلدی کڈز (این ایچ کے) رُوم کا افتتاح کیا۔ ’این ایچ کے‘ اور پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ (PWWB) نے حال ہی میں ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے جس کے تحت نیسلے نے ’این ایچ کے‘ رُوم کا خاکہ تیار کیا ہے اور اس کے لئے مالی وسائل کا انتظام کیا ہے۔

علاوہ ازیں، اس یادداشت کے تحت ’این ایچ کے‘ پروگرام کو پنجاب میں PWWB کے زیرِ انتظام تمام اسکولوں میں نافذ کیا جائے گا۔ مارک پی جارج نے اسکول کے دورے کے موقع پر غذائیت کے شعبے میں نیسلے پاکستان کی کوششوں، خاص طور پر ’این ایچ کے‘ پروگرام، کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کوششوں سے مستقبل کے لئے ایک صحتمند معاشرے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز، نیسلے پاکستان، نے کہا، ’’ ’این ایچ کے‘ بچوں کی غذائیت کی معلومات کو فروغ دینے کے ہمارے عہد کا حصّہ ہے۔ اس عہد کے ضمن میں ہم پورے اعتماد کے ساتھ یہ سمجھتے ہیں کہ غذائیت سے متعلق آگاہی کا سلسلہ اسکول سے ہی شروع ہو جانا چاہئے۔ ہم بچوں میں اچھی غذا کھانے اور جسمانی ورزش کی سرگرمیوں میں حصّہ لینے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

‘‘نیسلے ہیلدی کڈز پروگرام نیسلے کا عالمی اقدام ہے جس کا مقصد اسکول جانے والے بچوں اور اساتذہ کو غذائیت اور صحت سے متعلق بہتر آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام کیئر فاؤنڈیشن، سِلوَر اوکس اور TEDDS کے اشتراک کے ساتھ اب تک پاکستان کے نیم شہری اور شہری علاقوں کے 85,000 بچوں تک رسائی حاصل کر چکا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند