پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو اینڈ ایسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) کے تحت پاکستان آٹو شو4مارچ سے شروع ہو گا

ہفتہ 27 فروری 2016 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو اینڈ ایسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) کے تحت پاکستان آٹو شو4مارچ سے شروع ہو گا اور6مارچ تک جاری رہے گا۔ لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونیوالے ایونٹ میں 120سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے ۔پاکستان میں آٹو موٹیو صنعت کے حوالے سے اس نمائش کا شمار انتہائی اہم ایونٹ کے طور پر کیا جاتا ہے ۔

یہ نمائش پاکستان کو آٹو مینو فیکچرنگ کے حوالے سے حب بنانے میں معاون ثابت ہوگی جبکہ پاکستان پہلے ہی ٹریکٹر کی تیاری کے حوالے سے دنیا بھر میں سب سے سستی مارکیٹ تصور کی جاتی ہے ۔پاپام کے چیئرمین ممشاد علی،سینئر وائس چیئرمین مشہود علی خان ،وائس چیئرمین محمود عالم شیرانی اور پاکستان آٹو شو کے دیگر منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے پاکستان آٹو شو ملک میں آٹو موبائل انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے پلیٹ فارم کا کردار ادا کررہا ہے،اس شو میں پاکستا ن اور دنیا کے دیگر ممالک سے60ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے جس میں آٹو موبائل مینو فیکچررز،اسپیئر پارٹس مینو فیکچررز،کمپوننٹ سپلائرز،اوریجنل اکیویپمنٹ مینو فیکچررز(او ای ایم وینڈرز)،آٹو موبائل ٹریڈرز،سرمایہ کار،خریدارشامل ہونگے جو کہ اپنے اپنے کاروبار کوتوسیع دینے کیلئے نمائش میں موجود خدمات،مصنوعات اور انوویشن سے استفادہ کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو شو میں کار،ٹریکٹرز،ٹرکس،بسوں،فور بائی فور وہیکلز،موٹر سائیکل ،تھری ویلرز اور دیگر آٹو موبائلز کی نمائش کی جائیگی۔نمائش میں مصنوعات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور سالوشنز بھی پیش کئے جائینگے جس میں انجن،ٹولز،ٹائرز،بیٹری،کاسٹنگ،فورگنگ،شیٹ میٹلز،جگز اور فکسچر،کار پینٹس،پلاسٹک پارٹس،ربر پارٹس اور دیگر ایسیسریز شامل ہیں۔

اس شو میں شرکاء کار فنانسنگ،آٹو انشورنس،سروس سینٹرز اور دیگر امور سے متعلق معلومات بھی حاصل کرسکیں گے۔پاکستان آٹو شوملک میں آٹو صنعت کی ترقی کیلئے انڈسٹری کے سرکردہ گروپ کے درمیان منتخب اقدامات اور تکنیکی روابط کیلئے سہولت بھی فراہم کرے گا۔اس آٹو شو کا مقصد دنیا کو پاکستان میں آٹو صنعت میں ہونے والی ترقی اور استعمال ہونے والی جدت سے آگاہ کرنا ہے۔اس آٹو شو میں اعلیٰ حکومتی نمائندوں،ریگولیٹرز،انجینئرنگ ایکسپرٹ،خام مال کے سپلائرز،سیکنڈ ہینڈ کار ڈیلرز اور آٹو صنعت سے وابستہ دیگر افراد بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔ ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر