سام سنگ نے اپنا جدید ترین گلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسیS7ایج متعارف کرادیا

ہفتہ 27 فروری 2016 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) سام سنگ نے اپنی اگلی فلیگ شپ پراڈکٹ لائن گلیکسیS7کی نئی سیریز گلیکسیS7ایج اور ایج پلس متعارف کرادی ہے۔سام سنگ کی ان مصنوعات کی تقریب رونمائی اسپین کے شہر بارسلونا میں کی گئی۔گلیکسیS7کی تمام تر رینج متاثر کن خصوصیات اور طاقتور فیچرز کی حامل ہیں۔سام سنگ گلیکسیS7میں طاقتور اوکٹا کور پروسیسر پر چلنے والے مارشمیلو آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈv6.0،اسنیپ ڈریگن 820 / Exynos 8890،64 bit Chipset،فور GB RAM اور 32/64/128 GB کی انٹرنل میموری موجود ہے۔

اس کا 12.2میگا پکسل کا کیمرہ BRITECELL سینسر سے لیس ہے جبکہ 8میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ dual video callکے ساتھ ہے۔سام سنگ پاکستان کے صدر J. H. Lee کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی پر مسرت موقع ہے جب ہم اپنے صارفین کیلئے سام سنگ کی تخلیقات پر مبنی نئی فلیگ شپ ڈیوائسز گلیکسیS7اور S7ایج سیریز متعارف کرارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ہائی پرفارمنس ڈیوائسز اب تک سام سنگ کی جانب سے متعارف کرائی گئی دی نیکسٹ گلیکسی میں سب سے بہترین قرار دی جاسکتی ہیں اور یہ انفوٹینمنٹ کی دنیا میں انقلابی تجربات فراہم کریں گی اور تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کو مزید خود کفیل بنائیں گی۔

گلیکسیS7ایج 5.5انچ کی ڈسپلے اسکرین کا حامل اور فورس ٹچ اور TouchWIZ UI کی خصوصیت سے لیس ہے ،اس کی Corning Gorilla Glass 5کی حفاظتی اسکرین IP68کے معیار کی طرح پانی اور گرد سے مزاحمت کی قوت فراہم کرتی ہے ۔اس ڈیوائس میں Nano SIM اور دنیا کی جدید ترین ایپس سام سنگ پے بھی شامل ہے،گلیکسیS7ایج تیزی سے چارج ہونے والی 3600mAh طاقت کی بیٹری کے ساتھ 24گھنٹے کے ٹاک ٹائم اور 18گھنٹے وڈیو پلے بیک کو یقینی بناتی ہے۔

گلیکسیS7ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جسے آپ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں،حتیٰ کہ ایسے بارش یا پول میں بھی 30منٹ تک استعمال کیاجاسکتا ہے جبکہ اسے پانی کے اندرڈیڑھ میٹر تک کی گہرائی میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔Samsung Knox کے باعث اس میں موجودصارف کے ڈیٹا کومکمل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے اور ہیکرکیلئے صارف کے ڈیٹا تک رسائی کو نا ممکن بنادیا گیا ہے ۔یہ انقلابی ڈیوائسز صارفین کیلئے تیز ترین ملٹی ٹاسکنگ اور بہترین موبائل گیمز تجربات کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..