چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اداروں اور معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں‘ سلمان زبیر مفتی

پاکستان کا شمار فروغ پذیر معیشتوں میں ہوتا ہے اور دس برسوں کے اندر ہم ایک اقتصادی قوت میں تبدیل ہو سکتے ہیں‘ بیان

ہفتہ 27 فروری 2016 22:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) حالیہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سلمان زبیر مفتی نے کہا ہے کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اداروں اور معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں ،پاکستان کا شمار فروغ پذیر معیشتوں میں ہوتا ہے اور دس برسوں کے اندر ہم ایک اقتصادی قوت میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے پھیلے ہوئے ایک وسیع دائرہ کار میں مختلف معمولات کے ساتھ نبٹنے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے CAs آج کسی بھی ادارے کی کامیابی کے لئے ناگزیر حیثیت حاصل کر چکے ہیں۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا کردار مالی رپورٹنگ اور بجٹ تیار کرنے کے روائتی کام سے شروع ہو کر بہترین طریقہ کار اور انٹرنل کنٹرولز قائم کرنے، کمپنی کے ماحول کے لئے کنٹرول متعارف کروانے، کوسٹنگ میں سرگرمی سے ملوث ہونے اور اس طرح مصنوعات اور خدمات کی قیمتوں کا تعین کرنے، سرمایہ کاری کی تجاویز کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لینے اور اس کے علاوہ بہت کچھ کرنے تک پھیل چکا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ادارے تمام شعبوں میں CAsکے ہزارہا قسم کے کاموں سے فائدہ اٹھایا گیا ہے اور اٹھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار فروغ پذیر معیشتوں میں ہوتا ہے اور دس برسوں کے اندر ہم ایک اقتصادی قوت میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے امید کا پیغام اور اعتمادی کی بحالی درکار ہے۔ مزید برآں، اس کے لئے بہتر گورننس کی بھی ضرورت ہے کیوں کہ ہمیں کچھ ایسے اقتصادی مسائل کا سامنا ہے جو کچھ نہایت معمولی گورننس کا مظہر ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) جیسے ترقیاتی کام امید کی کرن ہیں اور اگر ہم دہشت گردی، توانائی کے بحران اور بدعنوانی سے چھٹکارا پا لیں، تو ہم ایک قوم کے حیثیت سے بہت ترقی کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس