عالمی کساد بازاری کے باوجود ترسیلات زر بیس ارب ڈالر سے بڑھ سکتی ہیں‘ ترسیلات بڑھانے کیلئے حکومت سے غیر مشروط تعاون کرینگے‘ حکومت، مرکزی بینک اور سفارتخانے تعاون کر رہے ہیں‘ اخراجات کم کرنے سے ترسیلات بڑھیں گی‘ چوہدری افضل

اتوار 28 فروری 2016 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) پاکستان اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن(پوئیپا) کے نومنتخب چئیرمین چودھری محمد افضل نے کہا ہے کہ عالمی کساد بازاری اور تیل کے بحران کے باوجود امسال ترسیلات زر بیس ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہیں۔دنیا کے اکثر ممالک کی شرح نمو گر رہی ہے مگر پاکستان سے تارکین وطن کے باہر جانے کا سلسلہ کم نہیں ہوا جسکا کریڈٹ حکومت، مرکزی بینک اور تمام سٹیک ہولڈروں کو جاتا ہے۔

ترسیلات کی عالمی منڈی میں پاکستان کی ساکھ بہتر ہوتی جا رہی ہے جسکی وجہ دوست ممالک خصوصاً سعودی سفارتخانے کی مدد ہے۔چودھری محمد افضل نے کہا کہ حکومت ترسیلات میں اضافہ کا سبب بننے والے تمام شراکت داروں کی حوصلہ افزائی کرے جبکہ بینک ٹیکنالوجی، سروس کا معیار اور پراڈکٹس بہتر بنا کر تارکین وطن اور ان پر انحصار کرنے والوں کے اطمینان میں اضافہ کا سبب بنیں۔

(جاری ہے)

ترسیلات زر کی قانونی ترسیل میں اضافہ کا سبب ترسیلات کی قومی حکمت عملی کا کامیابی کا ثبوت ہے جس میں مالیاتی اداروں کو مشوروں کی فراہمی اورفوری ادائیگیوں نے اہم رول ادا کیا ہے۔ترسیلات پر اخراجات جتنے کم ہو نگے ملک اتنی ہی ترقی کرے گا جبکہ غیر قانونی زرائع سے رقم بھجوانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ پوئیپا ترسیلات بڑھانے کی کاز کیلئے حکومت اور تمام متعلقہ ایجنسیوں سے غیر مشروط تعاون کرے گی کیونکہ یہ ملکی ترقی کا سب سے سہل زریعہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس