پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2ارب سے زائد لوگ غذائی قلت کا شکار

متوازن خوراک کی فراہمی یقینی بناکر معاشرتی تعمیر میں حصہ دار بنانے کیلئے کاوشیں کی جانی چاہئیں، طبی ماہرین

اتوار 28 فروری 2016 17:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2ارب سے زائد لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں جنہیں تمام ضروری اجزاء پر مبنی متوازن خوراک کی فراہمی یقینی بناکر معاشرتی تعمیر میں حصہ دار بنانے کیلئے کاوشیں کی جانی چاہئیں جبکہ 50فیصد عوام کومتوازن خوراک میسر نہیں، دنیا میں غذائی قلت کا شکارافراد میں 82فیصد کا تعلق ترقی پذیر اورپسماندہ ممالک سے ہے ۔

ہر سال 25لاکھ افراد صرف موٹاپے کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں آن لائن کے یہ انکشاف گذشتہ روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی کے زیراہتمام نیوٹریشن پر بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ سے طبی ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے کہاکہ پاکستان ترقی پذیر ممالک میں انسانی ترقی اور غذائی استحکام کے مروجہ پیمانوں میں انتہائی پستی کا شکار ملک ہے جس میں ایک طرف فارم گیٹ سے صارف کی میزتک پہنچنے کے دوران 40فیصد سے زائد خوراک ضائع ہوجاتی ہے جبکہ دوسری جانب اتنی ہی شرح میں انسانی آبادی غذائی قلت کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرورت سے زائد کھانا اور فاسٹ فوڈ کا استعمال بھی متوازن خوراک کی تعریف میں نہیں آتا لہٰذا موٹاپے سے بچنے کیلئے روزانہ 20منٹ جسمانی ورزش یا سیرکو یقینی بنایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ گندم کے آٹے میں مکئی کی آمیزش مطلوبہ مقاصد میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے پورے ملک میں پہلی مرتبہ نیوٹریشن و ڈائی ٹیٹکس پر چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کیا جسے دوسری جامعات میں دہرایا جا رہا ہے۔

برطانوی ڈاکٹر باسمیٰ الٰہی نے کہا کہ ملک کے 35فیصد بچے کم خوراک کی وجہ سے پورے قد کو نہیں پہنچ پاتے جبکہ 50فیصد عوام کومتوازن خوراک میسر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی 1.4ارب سے زائد آبادی غیرمتحرک طرز زندگی اور موٹاپے کی وجہ سے کم عمری میں ہی زندگی کی خوبصورتیوں سے محروم ہوکر تیزی سے موت کے منہ میں چلی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرموزوں صحت ہرگزایک میڈیکل مسئلہ نہیں بلکہ ایک معاشرتی چیلنج ہے جسے بہتراور صحت افزاء خوراک کی فراہمی اورلائف سٹائل میں تبدیلی سے حل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر باسما الٰہی نے کہاکہ برطانیہ میں زیادہ اوردیرسے ہضم ہونیوالی خوراک کے استعمال کی وجہ سے ہر تیسرا بچہ موٹاپے کا شکار ہورہا ہے جس کی وجہ سے وہ پوری صلاحیت کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں غذائی قلت کا شکارافراد میں 82فیصد کا تعلق ترقی پذیر اورپسماندہ ممالک سے ہے لہٰذا نیوٹریشن و پبلک ہیلتھ سے متعلقہ ماہرین کو حکومتی سطح پر قابل عمل سفارشات کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی سطح پر لوگوں کومتوازن خوراک کے استعمال کی طرف لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم معاشرہ کی خواتین کو سیر کرنے یا جسمانی ورزش کیلئے سماجی رکاوٹوں کا سامنا ہے تاہم اگر وہ رات کوورزش اور سیر کو اپنا معمول بنالیں تو زندگی کوپرلطف اور خوبصورت بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 25لاکھ افراد صرف موٹاپے کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں لہٰذا ہمیں بچوں کواوائل عمری سے ہی موٹاپے اور زیادہ وزن کے نقصانات سے آگاہ رکھتے ہوئے متوازن خوراک اور متحرک طرز زندگی کا راستہ دکھانا ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ذہنی و نفسیاتی دباؤ مختلف امراض کی بنیاد بنتے ہیں لہٰذا معاشرتی سطح پر ایک دوسرے کی نفسیاتی اُلجھنوں میں ان کی رہنمائی کی جانی چاہئے۔کلیہ فوڈ‘ نیوٹریشن و ہوم سائنس کے ڈین ڈاکٹر مسعود صادق بٹ نے کہاکہ 50فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار جبکہ 60فیصد آبادی وٹامن ڈی کا شکار ہوتے ہوئے پوری صلاحیت کے ساتھ کام نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں نیوٹریشن خوراک کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے ماؤں کو صحت مند بنانا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد